سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسل اور دیہاتوں کا دورہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسل اور دیہاتوں کا دورہ۔ امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کہوٹہ راجہ فیاض جنجوعہ، سابق چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی، سابق چیئرمین کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی،صدر یوتھ راجہ رفاقت جنجوعہ، عاصی جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجو عہ بھی ہمراہ تھے۔ حلقہ میں وفات پانے والے مسلم لیگی اراکین کے گھروں میں جاکر لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ بھی کی۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے لیگی کارکنان کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں او ریونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں دریوٹ وارث کے رہائشی راجہ نعیم کی والدہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی (منا) کی خالہ اور یونین کونسل پنجاڑ کے سابق چیئرمین ضمیر ستی مرحوم کے بھائی، سابق کونسلر منیر ستی کے چچا محمد رفیق ستی مرحوم کے انتقال پر پنجاڑ گاؤں ہرلہ جاکر فاتحہ کی۔ جبکہ یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سنمبل کے رہائشی ماسٹر یونس ستی کے بھائی آفتاب ستی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر فاتحہ اور تعزیت کی۔ راجہ محمد علی کی آمد کے موقع پر مسلم لیگی کارکنا ن بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔
مولانا قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے صحافیوں سے گفتگو
Maulana Qari Muhammad Ameen Khatib Jamia Masjid Bilal speaks to journalists
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مولانا قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام اور مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں انکے ساتھ کھڑے ہیں انکی سفارتی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں،سلامتی کونسل اور مسلم اُمہ خاموش ہیں مودی نے جو آگ مقبوضہ کشمیر میں لگائی ہے اب وہ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں آج 157دن سے زیادہ ہو گے مقبوضہ کشمیر عوام کو حق خوداریت کی تحریک کا میاب ہوتا دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہا رمولانا قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کی طرف سے کشمیر کے مسلے پر آواز بلند کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں پر مظالم پر خاموش کیوں ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلم اُمہ متحد ہو کر مخالف طاقتوں کا مقابلہ کرے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بنے گا۔
سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب وممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں اور دیہاتوں کا دورہ
Ex MPA Col M Shabbir Awan visits various union councils of Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب وممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں اور دیہاتوں کا دورہ۔رواں ہفتے میں ہونے والے فوتگیوں کے گھروں میں حاضری مر حومین کے لیے دعا لواحقین سے دلی تعزیت۔گذشتہ روز قبل حلقہ PP-7کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب وممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، راجہ ذوالفقار علی ستی، عدیل افضل، ملک شاہ زیب اعوان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجو عہ نے ہمراہ حلقہ پی پی سیون کی یونین کونسلوں ہوتھلہ، اربن شمالی ون، جنوبی ٹو، کھڈیوٹ، پنجاڑ کا دورہ کیا انہوں نے ہوتھلہ کی ڈھوک چمبہ کے محمد زبیر ہاشمی، کہوٹہ شہر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد سلیم کی اہلیہ محترمہ،گریڈ اسٹیشن کے مقام پر حاجی محمد جہانگیر اور منیر احمد کی والدہ محترمہ،دھپری کے مقام پر صوفی محمد کی اہلیہ محترمہ، پنجاڑ کے مقام پر کونسلر منیر ستی کے چچا،ماسٹر یونس کے بھائی کی وفات پر فاتحۃ کی مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے موری کے مقام پر ایک نمازے جنازہ میں شر کت کی جبکہ پنجاڑ کے مقام علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق تحصیل نائب ناظم راجہ محمد ریاض، ماسٹر گلفراز ستی اور سابق چیئرمین کوکب جرال سے ملاقات کی اور ان سے حلقے کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی بات چیت کی۔
راجہ خورشید ستی کی کوششوں سے کہوٹہ میں سوئی گیس پریشر کا مسلہ حل ہو گیا
With the efforts of Raja Khurshid Satti, the problem of gas pressure was resolved in Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ خورشید ستی کی کوششوں سے کہوٹہ میں سوئی گیس پریشر کا مسلہ حل ہو گیا۔ اہل علاقہ کی طرف سے خورشید ستی کا شکر یہ۔کہوٹہ شہر میں چند دن قبل سوئی گیس کے پریشر کامسلہ تھا جس پر فوکل پر سن سوئی گیس راجہ خورشید ستی کی محنت اور دن رات خصوصی کاوشوں سے کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں گیس پریشر نارمل رہا۔ تفصیل کے مطابق راجہ خورشید ستی نے جی ایم سوئی گیس سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے کہوٹہ شہر اور دیگر کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر جی ایم نے سوئی گیس اہلکاروں کی ایک خصوصی ٹیم بنائی جنہوں نے ہمراہ فوکل پر سن سوئی گیس راجہ خورشید ستی کے چکیاں کے مقام پر کہوٹہ شہر کی سوئی گیس پریشر کی کمی کا مسلہ حل کر دیا۔