DailyNews

Chakswari, AJK; Khawaja M Itsham congratulates ex PM Ch Abdul Majeed for his contributions in development in the region

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدکی شاندارخدمات پرشکریہ,خواجہ محمداحتشام

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے صدرمیاں محمدمسعوداورخواجہ محمداحتشام سیکرٹری جنرل نے ڈومال بوعہ گجراں ڈھانگری بہادر اوربوعہ بٹالہ سمیت یونین کونسل فیض پورشریف کے دیگرعلاقوں تعمیروترقی کے حوالے سے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدکی شاندارخدمات پرشکریہ اداکرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے اورکہا ہے کہ ڈومال کی تعمیروترقی باالخصوص ڈومال رابطہ سڑک عوام علاقہ کے لئے ایک بہت بڑی سہولت ہے اس رابطہ سڑک کی تعمیر سے ڈومال کے عوام کا ایک بڑامسئلہ حل ہوجائے گاجس پراہلیان ڈومال سابق وزیر اعظم آزادکشمیر کاشکریہ اداکرتے ہیں پوری یونین کونسل میں تعمیر وترقی کاکام ہواہے اورجاری ہے عوام علاقہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدکاشکریہ اداکرتے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی قیادت پراعتماد کااظہارکرتے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدرچودھری قاسم مجید کی تعمیروترقی کے کاموں کی تکمیل میں کاوشوں پرشکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں چکسواری اور اس کے گرد ونواح سے معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا،شجاع جرال،شہباز بخاری نے میرپور سے شرکت کی۔سابق امیدوار اسمبلی و مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماسائیں ذوالفقار احمد،چودھری محمد الطاف کونسلر،سابق امیدوار اسمبلی محمد عارف چودھری،سابق امیدوار اسمبلی محمد خلیل انقلابی،اسسٹنٹ کسٹوڈین خلیق الزمان،سیکشن آفیسر نصیر احمد چودھری،حاجی بابو یونس،چودھری محمد سلیم،چودھری محمد مشتاق،راجہ جمیل کیانی،راجہ مروت خان،انجمن تاجراں کے سیکرٹری جنرل راجہ ساجد محمود،مرکزی انجمن تاجراں کے صدر منیرحسین سیٹھی،سینئر نائب صدر حاجی اورنگذیب،سیکرٹری جنرل راجہ عبدالعزیز،حاجی افتخار احمد سینئر نائب صدر صرافہ یونین چکسواری،چودھری شعبان دروغہ،ماسٹر پرویز،سابق صدر معلم حاجی بشیر پرواز، حاجی منیر اختر،چودھری محمد عجائب،چودھری محمود،چودھری طاہر،تیمور چودھری،محمد ساجد بھٹی،ھاضی طاہر خان،حاجی تاسب حسین چودھری، اے ای او محمد عجائب،چودھری منشاء،راجہ بلال زر،راجہ کاشف فیروز،رزاق بھٹی،نفیس احمد خان لیکچرار مسٹ،چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صدر امجد چودھری،سپریم ہیڈعبدالرزاق نیازی،یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر الیاس راجپوت،تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے صدر اقبال تبسم،سابق صدر شاہد چودھری،سابق صدر سہیل برکت،راجہ خیرائت، راجہ گلفراز خان،راجہ طارق محمود،ایم ڈی افلاح سکول اینڈ کالج،طارق صدف،ایڈمنسٹریٹر خواجہ محمد ایوب،قصاب یونین کے رہنما ندیم حسین،عابد بھٹی،طارق شاہ،میاں مسعود،بشارت ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل میرپور بار،سابق صدر احتشام الحق ایڈووکیٹ،مفتی وسیم رضا،ممبر جاوید اقبال،چودھری محمد طارق،علی نواز بھٹی،ریاض بھٹی،چودھری شاہ نواز روپیال،حافظ طارق،پروفیسر عزیز قریشی،پروفیسر بشیر،صدر بشارت،سابق پرنسپل احتشام الرحمان،ڈاکٹر محمد عاشق جالب،امان ناظم،کونسلر الطاف،راجہ طلعت محمود،مولوی فضل،راجہ جمشید کفائیت،راجہ رحمت خان،راجہ تسلیم خالد،عنصر محمود،خواجہ ادریس،ماسٹر فاروق شاد،خواجہ ذوالفقار احمد پرائیویٹ سیکرٹری راجہ جاوید اقبال،چئیرمین ظفر مغل،راجہ زاہد اقبال،راجہ نزاکت علی،راجہ اصغر،راجہ آفتاب گل کیانی،بابو ظفر اقبال،چودھری صندل،راجہ شوکت کیانی،سلطان محمو دقریشی سابق صدر معلم،ضابر صدیق چودھری،منشی عبدالرشید،پروفیسر ناظم،حاجی عبدالغنی،چودھری سجاول،حاجی صابر،اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کوٹلی چودھیر شفقت علی،راجہ مظہر عجائب اور سینکڑون لوگوں نے شرکت کی۔

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سیاسی و سماجی شخصیت راجہ گلفراز خان نے اپنی رہائش گاہ پر وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر اور پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں عصرانہ کاانعقاد کیا۔جس میں چودھری ندیم روپیال،مفتی وسیم رضا،عابد حسین بھٹی،چودھری شبیر نگیال،حاجی بشیر پرواز چودھری،راجہ عبدالعزیز،حاجی اورنگزیب چودھری،حاجی واحد چودھری، راجہ جمیل کیانی،راجہ مروت خان،راجہ تسلیم خالد،راجہ زوہیب،راجہ سہیل کیانی،راجہ شہباز خان اور راجہ خضر حیات خان نے شرکت کی۔

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ جاوید اقبال نے چکسواری پریس کلب کے نو منتخب صدر راجہ نثار احمد خان،سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ادریس،سینئر نائب صدر محمد اقبال خواجہ،نائب صدر معظم علی چودھری،نائب صدر غلام فرید راجہ،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،ڈپٹی سیکرٹری مولانا حق نواز صدیقی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد فاروق چودھری،ڈاکٹر عبدالخالق چودھری سیکرٹری مالیات اور نوید یونس سیکرٹری اطلاعات سے عہدے کا حلف لیا۔وزیر حکومت راجہ جاوید اقبال نے نو منتخب صدر اور عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ نثار احمد خان صدر چکسواری پریس کلب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم وزیر حکومت راجہ جاوید اقبال کے شکر گزار ہیں جنھون نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔ اہلیان علاقہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھون نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ ہم دامے درمے سخنے قدمے کوشش کریں گے کہ اہلیان علاقہ کے مسائل اجاگر کریں گے اوران مسائل کو حکام بالا تک پہنچائیں۔چکسواری پریس کلب کے صحافیوں نے صحافتی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ہمیشہ حق سچ کی حمایت کی ہے۔ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے مظلوموں کی آواز بلند کی۔

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جس طرح کوئی بھی عمارت چار ستونوں کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی اسی طرح ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے صحافت کا وجود نا گزیر ہے۔ زرد صحافت کے علمبردار صحافی نہیں بلیک میلر ہوتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ چکسواری پریس کلب کے صحافی شاندارروایات قائم رکھتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کریں گے اور زرد صحافت کے خاتمے کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار راجہ جاوید اقبال وزیر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے چک سواری پریس کلب چک سواری کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ میں فن تقریر سے نا آشنا ہوں۔ جو کہتا ہوں دل سے کہتا ہوں اور اپنی کہی ہوئی بات پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔آج تک ایسی بات نہیں کی جس پر عمل نہ کر سکوں۔چک ہریام پل کی تعمیر کے لئے دو بار اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے۔میری خواہش ہے کہ چکسواری کو تحصیل کا درجہ دلواؤں۔آپ کے اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر جاری ہے اب اس کی اپ گریڈیشن کروانی ہے جو ان شاء اللہ جلد ہو گی۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی بس کے لئے ہائیر ایجوکیشن کے وزیر جناب کرنل وقار نور سے رابطہ میں ہوں۔آپ کے علاقہ میں قائم سفید ہاتھی ریسٹ ہاؤس اور سٹیڈیم میں ملازمتوں کے مسئلے کو جلد حل کروائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کے عوام کی بلا تخصیص خدمت کررہی ہے۔ موجودہ حکومت نے ہر محکمہ میں میرٹ کو اولین ترجیح دی ہے۔ موجودہ حکومت کے وزراء دن رات محنت لگن اور جان فشانی سے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے آزاد خطے کو مثالی ریاست میں بدل دیاہے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیس لاکھ کے قریب کشمیری تارکین وطن بیرون ممالک میں آباد ہیں۔ جن میں سے چودہ لاکھ کے قریب برطانیہ میں بستے ہیں۔ کشمیری تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز کمیشن قائم کر دیا ہے جس کی وجہ سے تارکین وطن کو ایئر پورٹ پر پیش آنے والے مسائل، ان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ جیسے د یگرمسائل کے خاتمے کے لئے جلد ہی فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر نازل جان کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی بھی فضول اور لغو اور بے معنی بات نہیں کی جو بات کرتا ہوں دل سے کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں چکسوار ی کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں رہوں گا اور عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب چکسواری کے عہدیداران اور اراکین نے جس انداز میں پیار بھرا استقبال کیا میں اس کو بھول نہیں پاؤ ں گا۔ مہمان خصوصی نے پریس کلب چکسواری کے لئے دو لاکھ روپے کی خطیر رقم کا عطیہ کیا۔انہوں نے پریس کلب چکسواری کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان سے حلف لیا۔حلف اٹھا نے والوں میں راجہ نثار احمد خان صدر،حاجی محمد ادریس سرپرست اعلیٰ،محمد رفیق بھٹی چیئر مین سپریم کونسل،محمد اقبال خواجہ سینئر نائب صدر،معظم علی چودھری نائب صدر، غلام فرید راجہ نائب صدر، معظم علی چوہدری، عنصر محمود غزالی سیکرٹری جنرل،مولانا حق نواز صدیقی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محمد فاروق چودھری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر عبدالخالق چودھری سیکرٹری مالیات اور نوید یونس سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس سے قبل مہمان خصوصی راجہ جاوید اقبال جب پنڈال میں پہنچے تو پریس کلب چکسواری کے عہداران اور اراکین کے ہمراہ عوام کی کثیر تعداد نے انہیں خوش آمدید کہا اور شاندار استقبال کیا، مہمان خصوصی کو بڑی تعداد میں ہار پہنائے گے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس سے قبل تقریب حلف برداری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت معروف عالم دین قاری عبدالرحمن نے حاصل کی جبکہ گلہائے عقیدت بحضور سرور کونینﷺ قاری آفاق رؤف نے پیش کئے۔ پریس کلب چکسواری کے نو منتخب صدر راجہ نثار احمد خان نے مہمان خصوصی راجہ جاوید اقبال کو دستار اور شیڈ پیش کی۔ اس موقع پر چکسواری کی ممتاز سیا سی و سماجی شخصیت راجہ گلفراز خان نے پریس کلب چکسواری کے لئے پچاس ہزار روپے کااعلان کیا۔ تقریب سے نو منتخب صدر راجہ نثار احمد خان،سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیرکے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا، سنیئر نائب صدر محمد اقبال خواجہ، سابق صدورمرزا محمد نذیر، یاسر ممتاز چوہدری، عابد حسین چوہدری، چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سپریم ہیڈ چوہدری عبدالرزاق نیازی، الیا س راجپوت ضلعی صدر سی یو جے، ڈپٹی کسٹوڈین میرپورچوہدری خلیق الزماں،تحصیل پر یس کلب ڈدیال کے صدر محمد اقبال تبسممرکزی انجمن تاجران چکسواری کے صدر منیر حسین سیٹھی اور پیپلز پارٹی حلقہ چڑھوئی کے نائب صدر راجہ امتیاز عزیز نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی صدارت پریس کلب چکسواری کے سابق صدر حاجی محمد ادریس اور بعد ازاں نو منتخب صدر راجہ نثار احمد خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پریس کلب چکسواری کے سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی نے ادا کئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button