سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے شائع ہو نے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں, راجہ صغیر احمد
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔پاکستان تحر یک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد پارلیمانی سکیرٹری جیل خانہ جات صوبہ پنجاب نے ایک اخباری بیان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا اور عوامی کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر فیصلہ کیا گزشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے شائع ہو نے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سابقہ دور میں میرے ذاتی تعلقات ہیں کسی سے ڈھکے چھپے نہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہوں اور ایک ذمہ دار حکومتی پارٹی کا رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ہوں اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے میں اپنی محنت اورجہد جد سے دس سال بعد اس مقام پر پہنچا ہوں راجہ صغیر احمد نے مزید کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے فیصلے خود کیے ہیں اور میں اپنے فیصلوں پر کبھی شرمندہ نہیں ہوا ان کا کہنا تھا کہ صحافی برادری میرے حوالے سے کوئی بھی خبر شائع کرنے سے پہلے مجھ سے تصدیق کر لیا کریں اصل حقائق کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیشہ عوام اور ملکی اور علاقائی تعمیر ترقی میری زندگی کا مشن رہا میں نے ہر دور میں عوام کا حقیقی خادم بن کر کام کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔
متاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی میں خطاب
Prominent scholar Maulana Qari Usman Usmani Khateeb addressed Jammia Masjid Makki
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آج کے پرفتن دور میں بھی قرآن مجیدکی تعلیم دینے اوراس کی تلاوت کرنے اوراس کی تعلیم پرعمل کرنے والے موجودہیں اللہ تبارک وتعالی نے قرآن پاک نبی کریم ﷺ پرنازل فرمایا نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کوسکھایااور صحابہ کرام نے آنے والے لوگوں کوسکھایایہ سلسلہ جاری رہااورہم تک پہنچا اوراللہ تعالی کے خصوصی فضل وکرم سے یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا ان خیالات کا اظہارممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے ایک محفل میں خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جنہیں ایسے نیک کاموں پراپنی دولت خرچ کرنے کاموقع ملاہے قیامت کے روز جب نفسانفسی کادور ہوگاحفاظ کرام کے والدین کوتاج پہنایاجائے گا اورکہاہے کہ اللہ تعالی ارشاد ہے کہ تم میں بہتروہ ہے جوخودقرآن پڑھے اوردوسروں کوپڑھائے مسلمان بڑے خوش قسمت ہیں کہ قرآن پڑھتے ہیں اوردوسروں کوپڑھاتے ہیں حفاظ کرام قرآن پاک کے محافظ ہیں اللہ تعالی نے قرآن پاک میں قرآن مجیدپڑھنے اورپڑھانے والوں کی قسم کھائی ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جوقرآن پاک پڑھتے ہیں پڑھاتے ہیں اسے سمجھتے ہیں اوراس پرعمل کرتے ہیں۔
سابق ایم پی اے و چیئرمین پی اینڈ ڈی کرنل محمد شبیر اعوان (ر)یونین کونسل پنجاڑ کے مقام معززین علاقہ سے گفتگو
Ex MPA Col M Shabbir Awan meets with local residents in UC Panjar
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان (ر)نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی خدمت میری زندگی کا اولین مقصد ہے میری سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔سابقہ دور ے اقتدار میں حلقہ پی پی سیون میں 90کروڑ روپے کے تر قیاقی کام کراے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے انشاء اللہ اب بھی اگر عوام کی خدمت کا موقع ملا تو ایک مر تبہ پھر اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کروں گا ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کے سابق ایم پی اے و چیئرمین پی اینڈ ڈی کرنل محمد شبیر اعوان (ر)یونین کونسل پنجاڑ کے مقام معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق کونسلر منیر احمد ستی، سابق چیئرمین کوکب جرال، راجہ مجیب اللہ ستی، مبشر حسن ستی، شاہ زیب اعوان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ کرنل محمد شبیر اعوان (ر)نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دور میں بجلی، پانی، گلیاں اور سٹر کوں کی مد میں 90کروڑ کے تاریخی کا م کراے ہیں جن کو آج بھی عوام یاد رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام حقوق کی بات کی ہے اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے جد و جہد کی ہے اب بھی اگر دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو انشاء اللہ عوام کے مسائل حل کر لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا۔
سردار امجد کی وفات پر پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کا اظہارتعزیت
Condolences paid on death of Sardar Amjad
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق تحصیل ناظم مری سردار سلیم کے بھائی سردار امجد کی وفات پر پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کا اظہارتعزیت۔گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق تحصیل ناظم مری سردار سلیم کے بھائی سردار امجدوفات پا ء گئے تھے ان کی وفات پر گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان، معروف صحافی وکالم نگار ملک عامر محمود، حاجی نصیر ستی اور عمار شیخ فاتحہ خوانی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔