بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کیلئے مثبت تبدیلی نہ لا سکاچیئرمین سمیت جنرل کو نسلرز اختیارات، فنڈز سے محروم
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)2019بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کیلئے مثبت تبدیلی نہ لا سکاچیئرمین سمیت جنرل کو نسلرز اختیارات، فنڈز سے محروم، عوام مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے رہے پچھلا سال بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کے لیے مثبت تبدیلی نہ لا سکا جنرل کونسلرز کے لیے بھی اچھا نہیں رہا جنرل کو نسلرز اختیارات، فنڈز سے محروم رہے عوام سارا سال اپنے نمائندوں سے مسائل حل کر نے کامطالبہ کرتے رہے لیکن بے اختیارات نمائندے حکومت کی طرف اختیارات ملنے کا انتظار کرتے رہے جنرل کو نسلر ز نئے سال میں اس امید کے ساتھ داخل ہوئے کہ حکومت عوام کے ووٹ کے تقدس کومزید مجروع ہو نے سے بچا نے کے لیے اختیارات، فنڈز دینگے لیکن اس سے قبل بلدیاتی اداروں کو ختم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شرقی گوجرخان کی یونین کونسلوں اسلام پورہ،بیول،تھاتھی،چنگا بنگیال،قاضیاں کے بلدیاتی نمائندوں سمیت رہائشی شدید محرومیوں کاشکار رہے اسی طرح عوام کے منتخب نمائندے جنرل کو نسلرز سابق حکومت کے دور سے لے کر تبدیلی سرکار میں اپنے حقوق سے مسلسل محرو م رہے عوام اپنے منتخب نمائندوں سے اپنے مسائل کے حل کے لیے مطالبے کرتے رہے لیکن بے اختیارات،فنڈز سے محروم جنرل کونسلرز تبدیلی سرکار کے طرف اس امید سے دیکھتے رہے کہ ریاست مدینہ میں سابق حکو مت کی طرف سے ہونے والی زیا دتیوں کا ازلہ ہو گا اور عوام کے منتخب نما ئندوں کو عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے باقاعدہ اختیارات اور فنڈز دیے جائینگے لیکن سارا سال اس امید پر گزر گیا عوامی بلدیاتی نما ئندے کو ان کے حقو ق نہیں دیے گئے بے بسی کی تصو یر بنے عوامی بلدیاتی نما ئندوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کے ساتھ داخل ہو ئے کہ ریاست مدینہ میں عوام کے منتخب نما ئندوں کے ساتھ ہو نے والی زیادتیوں کا ازلہ کیا جائے گا اور انہیں اختیارات اور فنڈز سے محروم نہیں کیاجائے گا تاکہ عوام کے سالا سال کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر کیا جاسکے لیکن اس سے قبل ہی بلدیاتی اداروں کو ختم کر دیا گیا
پوٹھوار گڈز ٹرانسپورٹ کے مالک چوہدری فیاض اختر، چوہدری الیاس،چوہدری ایازکی والدہ گزشتہ دن انتقال کر گئیں۔ان کی نماز جنازہ ان کےآبائی گاوں بیول میں ادا کی گئی
Mother of Ch Fayaz Akhtar, Ch ilyas and Ch Ayaz passed away in Bewal
بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: پوٹھوار گڈز ٹرانسپورٹ کے مالک چوہدری فیاض اختر، چوہدری الیاس،چوہدری ایازکی والدہ گزشتہ دن انتقال کر گئیں۔ان کی نماز جنازہ ان کےآبائی گاوں بیول میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ پیر محمود آف موہڑہ بھگو نے ادا کی۔ نماز جنازہ میں ایم این اے راجہ پرویز اشرف، ایم پی اےجاوید کوثر ایڈووکیٹ،سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، سابق ایم پی اے چوہدری محمد ریاض، ایڈیشنل آئی جی موٹر ویز جمیل ہاشمی(اسلام آباد) ، سابق چیئرمین جمشید کیانی، اکرام قریشی(نوائے وقت)،تنویر شیرازی، چوہدری جمیل گوجر خان،ماسٹر گلفراز مل اعوان،ڈاکٹر عامر شاہ،چوہدری ظفر دھیڑہ کنیال،صدر پی ٹی آئی بیول اللہ دتہ،چئرمین او۔ پی۔ ایل۔ چوہدری اشتیاق،مالک داد بھٹی،گڈز ٹرانسپورٹ سے منسلک بزنس مین، بیول،کلر،گوجرخان،کی تاجر برادری،سابق چیئرمین، وائس چیئرمین،سابق کونسلرز، اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔