Kallar Syedan; Islamabad court releases eight suspects, including a woman, on bail for the alleged murder of prominent volleyball player Chaudhry Mohsin Farooq in Kallar Syedan.
اسلام آباد کی عدالت نے کلر سیداں میں والی بال کے معروف کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کے مبینہ قتل کے الزام میں ایک خاتون سمیت آٹھوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) اسلام آباد کی عدالت نے کلر سیداں میں والی بال کے معروف کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کے مبینہ قتل کے الزام میں ایک خاتون سمیت آٹھوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے،اسلام آباد کی سیشن عدالت نے جمعرات کو ضمانت کی درخواست پر کاروائی کی اور واقعے میں گرفتار محسن فاروق کے دوستوں اسد محمود،محمد کلیم،شہزاد عرف دادا، ناصر عرف مودی،شیراز عرف چیئر مین،ساجد علی،سلیمان اختر، جنید گل اور مسماۃ شکیلہ کو دو دولاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔یادرہے کہ دو ماہ قبل محسن فاروق اپنے گاؤں سموٹ میں والی بال کے ایک میچ میں فائنل میں کامیابی کے بعد اپنے دوستوں کے ہمراہ بحریہ چلا گیا تھا جہاں دو فلیٹ بک تھے اور رات گئے اس کی موت واقعہ ہو گئی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی مداخلت پر آئی جی اسلام آباد عامر ڈوگر نے سی آئی اے سمیت پولیس کی متعدد ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے ملزمان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کی اور سبھی کا اس پر اتفاق قرار پایا کہ یہ واقعہ قتل نہیں بلکہ حادثہ ہے۔عدالت نے چند ہفتے قبل ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا تھا جنہیں اسلام آباد کی عدالت نے جمعرات کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
روات پولیس نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی سابق چیئر مین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی اور دیگر کے خلاف واقعہ کے ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا
Rawat police lodged a case against former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, aid the former chairman UC Lodhra M Naveed Bhatti
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) روات پولیس نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی سابق چیئر مین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی اور دیگر کے خلاف واقعہ کے ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا اور الزام لگایا کہ 12ربیع الاول کی مقدس رات کو کلر سیداں روڈ پر ان کی مارکی میں مجرہ ہوا آتش بازی کی گئی اور فائرنگ بھی کی گئی۔روات پولیس کے اہلکار آصف حسین کی درخواست پر روات پولیس نے محمد نوید بھٹی،وسیم،خالد سمیت تیس افراد کے خلاف مقدمہ رج کیا اہلکار آصف حسین کے مطابق وہ چھبیس دسمبر کی شب کلر سیداں روڈ پر موجود تھا کہ مخبر خاص نے بتایا کہ دس نومبر کو 12ربیع الاول کی بابرکت رات کو پرائم روز مارکی میں ایک مجرہ منعقد ہوا جس میں مہک نام کا خواجہ سرا بلایا گیا تھا جس نے لاؤڈ سپیکر پر گانے گائے جبکہ کچھ لوگ مارکی کے احاطے میں فائرنگ اور آتش بازی بھی کر رہے تھے اور میں نے اپنے طور پر دیگر لوگوں سے بھی دریافت کیا جنہوں نے اس واقعے کی تصدیق کی۔یاد رہے کہ لیگی رہنما محمد نوید بھٹی کا شمار شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جو شاہد خاقان عباسی کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر موجود رہتے تھے انہوں نے مقدمے کے اندراج کو سیاسی انتقامی کاروائی دیتے ہوئے کہا کہ مارکی میں تقریب کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہ ہے پولیس ڈیڑھ ماہ کے بعد مقدمہ درج کر رہی ہے اس کی یہ منطق میری سمجھ سے باہر ہے مقدمے کے اندراج کا مقصد میری سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے پولیس ایک نہیں مزید مقدمات درج کر لے میں مسلم لیگ ن اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
کلر سیداں 2019میں زمین اور رشتوں کے تنازعے پر دس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
Ten people murdered during 2019 over land dispute in Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں 2019میں زمین اور رشتوں کے تنازعے پر دس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جن میں سے سترہ افراد کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیاجبکہ ٹریفک حادثات میں چھ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔مختلف نوعیت کے 542 مقدمات درج کئے گئے جن میں سے 32 مقدمات کوخارج، 9 عدم پتہ جبکہ426 مقدمات کا چالان مرتب کر کے مختلف عدالتوں کو ارسال کر دیا گیا۔چوری کے 36 جبکہ ڈکیتی کے دو مقدمات میں بیس کے قریب گرفتار ملزمان سے 43 لاکھ 99 ہزار سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔منشیات کے 75 مقدمات میں 76 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 18کلو چالیس گرام چرس،439 لیٹر شراب اور 1503بوتل شراب برآمد کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے 56 مقدمات درج ہوئے جن میں 55 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 43 عدد پسٹل،تین عدد بندوق کلاشنکوف،تین عدد کاربین،دو عدد چھری مکہ،تین عدد ہینڈگرنینڈاور 1034 روند برآمد کر لئے گئے۔گزشتہ برس اغواء کے 18 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 14 کو بازیاب کروا لیا گیا اور چار ابھی تک بقایا ہیں۔زناباالجبر کے تین مقدمات میں تین ملزمان گرفتار ہوئے جن میں سے دو مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر خارج کر دہئے گئے۔اسی طرح بدفعلی کے دو مقدمات میں 7 ملزمان میں سے چھ کو گرفتار کیا گیا۔قماربازی کے پانچ مقدمات درج ہوئے جن میں 33 ملزمان گرفتار کر کے داؤ پر لگی لاکھوں روپے کی رقم و دیگر اشیاء قبضہ میں لے لی گئی۔
عبدالقیوم بٹ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب
Dua to be observed for late Abdul Qayoum Butt on Friday
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی کارکن سابق رکن اسمبلی عبدالقیوم بٹ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب آج بروز جمعہ دن اڑھائی بجے مدرسہ عاشفان محمد تھانہ روڈ کلر سیداں میں منعقد کی جائے گی۔
نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی سابق چیئر مین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی کو آج بروز جمعہ طلب کر لیا
NAB Summons Bilal Yameen Satti
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی سابق چیئر مین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی کو آج بروز جمعہ طلب کر لیا ہے۔بلال یامین ستی متعدد بار ضلع کونسل راولپنڈی اور یوسی نرڑھ کے چیئر مین منتخب ہو چکے ہیں یہ سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کے فرزند ہیں انہوں نے کئی بار آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلی کا بھی الیکشن لڑا ان کا شمار ضلع راولپنڈی کے ان چند افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے ضلع کونسل کی سیاست میں ہمیشہ اہم رول ادا کیا۔اس وقت بھی پنجاب اسمبلی میں ان کی ہمشیرہ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ہیں اس سے قبل ان کی بھانجی بھی رکن پنجاب اسمبلی رہ چکی ہیں اطلاعات کے مطابق نیب نے انہیں مری میں شاہد خاقان عباسی کی شراکت میں ایک ہوٹل کے بارے میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔