DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi takes practical effort to restore Rescue 1122 services in Kahuta city

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہوٹہ شہر میں ریسکیو ون ون ٹوٹو (1122) کو فعال کرنے کی عملی کوششوں کا آغاز کر دیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہوٹہ شہر میں ریسکیو ون ون ٹوٹو (1122) کو فعال کرنے کی عملی کوششوں کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائریکٹو جاری کر دیا۔ جبکہ راولپنڈی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔ مشکل اور کھٹن دور گزر چکا۔ کارکن حوصلہ رکھیں۔ تعمیر وترقی کے دور کا اب آغاز ہو چکا ہے۔ کہوٹہ شہر میں ساڑھے پانچ کروڑ کی گرانٹ سے منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ایم این اے صداقت علی عباسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ صداقت عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نامساعد حالات اور مشکل دور سے ملک کونکالا۔ عمران خان کی زیر قیادت پاکستان ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے۔ صداقت علی عباسی نے مزید کہا کہ کہوٹہ میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو فعال کرنے کے لیئے دن رات کوشا ں ہیں۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے۔ جس پر ان مشکور ہیں۔

سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسل اور دیہاتوں کا دورہ

Former MPA Raja M Ali tours various villages in Kahuta region

سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسل اور دیہاتوں کا دورہ۔ امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کہوٹہ راجہ فیاض جنجوعہ، سابق چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی، سابق چیئرمین کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی، راجہ رفاقت جنجوعہ، آصی جنجوعہ بھی ہمراہ تھے۔ حلقہ میں وفات پانے والے مسلم لیگی اراکین کے گھروں میں جاکر لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ بھی کی۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے لیگی کارکنان کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں او ریونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں دریوٹ وارث کے رہائشی راجہ نعیم کی والدہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی (منا) کی خالہ اور یونین کونسل پنجاڑ کے سابق چیئرمین ضمیر ستی مرحوم کے بھائی، سابق کونسلر منیر ستی کے چچا محمد رفیق ستی مرحوم کے انتقال پر پنجاڑ گاؤں ہرلہ جاکر فاتحہ کی۔ جبکہ یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سنمبل کے رہائشی ماسٹر یونس ستی کے بھائی آفتاب ستی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر فاتحہ اور تعزیت کی۔ راجہ محمد علی کی آمد کے موقع پر مسلم لیگی کارکنا ن بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔

ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او کہوٹہ مرزا آصف کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

DSP Kahuta Malik Tariq Mehboob and SHO Kahuta Mirza Asif’s take out grand operation against drug dealers

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او کہوٹہ مرزا آصف کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ 20لٹر شراب قبضہ میں لیکر ملزم عاصم محمود ولد جمشید خان قوم سدھن سکنہ جیوڑہ کو گرفتار کر لیا۔ کہوٹہ شہر کے چوراہوں، محلوں اور مضافاتی کشمیر روڈز، پنجاڑ روڈ، کوٹلی لنک روڈ پر ملک طارق محبوب اور مرزا آصف کا پولیس کے ہمراہ رات گئے گشت جاری۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او کہوٹہ مرزا آصف نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دوران گشت پولیس نے ملزم گرفتار کرکے 20لٹر شراب برآمد کر لی۔ انہوں نے مزید کہاکہ سماج دشمن عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ اس سلسلہ میں کسی سفارش اور دباؤ کو خوطر میں نہ لائیں گے۔ دریں اثناء ڈی ایس پی ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او کہوٹہ مرزا آصف نے ہمراہ پولیس کہوٹہ شہر کے چوراہوں، محلوں اور روڈز پر رات گئے گشت کے دوران مشکوک افراد و گاڑیاں روک کر تلاشی بھی لی۔ عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او کہوٹہ مرزا آصف ک شاندا ر کارکر دگی کو سراہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button