Chakswari, AJK; Haji Chaudhry Liaquat Ali pays tribute to SHO Chaudhry Wasim Nawaz’s outstanding performance, Haji Chaudhry Liaquat Ali
ایس ایچ او چودھری وسیم نوازکی شاندارکاکردگی پرخراج تحسین,حاجی چودھری لیاقت علی,
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف موضع ڈھانگری بہادر کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنما حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر نے پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نوازکی شاندارکاکردگی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ چودھری وسیم نواز ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری ایک باصلاحیت فرض شناس اور دلیر پولیس آفیسر ہیں پولیس تھانہ چکسواری کے تمام علاقوں میں امن امان کی مثالی فضاقائم ہے ایس ایس پی ضلع میرپورراجہ عرفان سلیم کی سربراہی میں پولیس تھانہ چکسوار ی کے ایس ایچ او چودھری وسیم نواز اورپورا عملہ عوام کے جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ اورامن امان کی مثالی فضاکوبرقرار رکھنے کے لئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں بہ طریق احسن انجام دے رہے ہیں عوام علاقہ ان کی کارکردگی پرمطمئن ہیں اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر نے نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیا ن میں کیاہے۔
Chakswari, AJK; Former Prime Minister Sardar Atiq Ahmed Khan is fighting for the liberation of oppressed Kashmiris, Haji Abdul Jabbar
سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خا ن مقبو ضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے جو جدوجہد کر رہے ہیں,حاجی عبدالجبار
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس ضلع میرپور کے نائب صدر حاجی عبدالجبار نے کہاکہ مسلم کانفر نس ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ریاستی عوام کے تشخص اور ان کے حقوق کی محافظ ہے جماعت ہے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خا ن مقبو ضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے جو جدوجہد کر رہے ہیں ان کا خطے میں کو ئی لیڈر مقابلہ نہیں کر سکتا مسلم کانفر نس کے دور حکومت بحیثیت وزیر اعظم سردار عتیق احمد خا ن نے بیرون ملک میں جا کر مسئلہ کشمیراجاگر کیا ہے جس کے بعد کسی بھی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر جا کر مسئلہ کشمیر اٹھانے کی اہمت نہیں ہوئی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آل جموں و کشمیر کے صدر سابق وزیر برقیات مرزاشفیق احمد جرال کی والدہ ماجدہ کی وفات پر دلی دکھ ہوا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر وجمیل کی توفیق عطا فرما ئے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر مسلم لیگ ن آ زادکشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل عظیم رحمت نے کہا کہ خطے کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعمیر وترقی کا جال بچھا دیا ہے آزاد کشمیر میں محدود وسائل کے باوجود وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن نے بروقت ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرکے لوگوں کے مسائل میں کمی کی ہے آ زاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت پوری ہونے کو ابھی ڈیڈھ سال باقی ہے جس میں مذید ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے جا ئیں گے آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنا ئے گی ان خیالات کااظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن اور ان کے اہل خا نہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے صدر و ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میرپور چیئر مین عبدالمالک نے کہا کہ وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر ان کی حاضری اللہ تعالیٰ قبول ومنظور فرما ئے یقینا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آ زادی کیلئے ضرور دعا کی ہوگی کہ مقبو ضہ وادی میں میں ہمارے بہن بھائی جس لاچارگی اور مصیبت سے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان نہتے کشمیریوں کی زندگیاں محفوظ کرے اور مشکلات سے نجات دلا ئے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن اور ان کی فیملی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی طور پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔