Kallar Syedan; Boys high school, Kallar Syedan, administration closes path used by public after being declared as encroachment
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے زیر ملکیت سپورٹس سٹیڈیم سے مقامی آبادی کو جانے والا راستہ تجاوز قرار دینے کے بعد سکول انتظامیہ نے بند کر دیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے زیر ملکیت سپورٹس سٹیڈیم سے مقامی آبادی کو جانے والا راستہ تجاوز قرار دینے کے بعد سکول انتظامیہ نے بند کر دیا، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کے دورہ کلر سیداں کے موقع پر بعض افراد کی جانب سے راستے کی بحالی کامطالبہ کرنے پر پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید خم ٹھوک کر میدان میں آ گئے اور واضع کیا کہ وہ سکول کی آراضی کا ایک انچ بھی کسی اور کی تحویل میں دینے کی اجازت نہیں دیں گے اور بھرپور مذاحمت کریں گے۔تفصیلا ت کے مطابق چند ماہ قبل کلر سیداں کی سابق اسسٹنٹ کمشنر امبر گیلانی کی ہدایت پر سپورٹس سٹیڈیم میں سے راستہ مقامی آباد ی کو مہیا کیا گیا تھا جس کے بعد چند ہفتے قبل محکمہ مال نے سکول گراؤنڈ کی نشاندہی کی اور آبادی کو دیا گیا راستہ سکو ل کی ملکیت قرار دیا گیا جس کے بعد سکول انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے راستہ ختم کر کے سپورٹس سٹیڈیم کی سابقہ پوزیشن بحال کر دی اور قرار دیا کہ سکول گراؤنڈ میں سے کسی کو بھی راستہ فراہم نہیں کیا جا سکتامگر پیر کے روز پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی موجودگی میں اس راستے کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تو پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے اس کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بڑی جدوجہد کے بعد سکول گراؤنڈ کو قبضہ مافیاسے واگزار کرایا گیا مگر ہر حکومت کی تبدیلی کے بعد قبضہ مافیااس پے قبضے کی کوشش شروع کر دیتا ہے انہوں نے واضع کیا کہ وہ ہر صورت سکول گراؤنڈ کا تحفظ کریں گے اور کسی کو سکول گراؤنڈ میں سے ایک انچ زمین بھی فراہم نہیں کرنے دیں گے یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔
جھگیوں میں رہائش پذیر محمد افضال نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے گزشتہ روز ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کو لڑائی جھگڑے کا رنگ دے کر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا
M Afzal a nomad has accused Kallar police in fake registering a case
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) جھگیوں میں رہائش پذیر محمد افضال نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے گزشتہ روز ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کو لڑائی جھگڑے کا رنگ دے کر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔غریب آدمی ہوں مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ محمد افضال سکنہ گجرات نے پیر کے روز مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں کلر سیداں نالہ کانسی میں قائم جھگیوں میں کھلی جگہ رہائش پذیر ہوں اورکباڑ کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز آڑھائی لاکھ مالیت کا سامان فروخت کر کے اپنی جھگی میں آیا تو اس دوران تین نقاب پوش افراد جن میں سے ایک کے پاس پستول تھا نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے تمام رقم چھین لی،بعد ازاں ا یک نے مجھے قابو کر لیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی جھگی میں داخل ہو گئے اور میری مطلقہ بہن سے اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔مزاحمت پر انہوں نے فائر کر کے مجھے زخمی کر دیا جبکہ میری ہمشیرہ کو بھی تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کی۔ادھر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر اللہ یار نے رابطہ پر بتایا کہ مدعی نے لڑائی جھگڑے کی درخواست دی جس پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اگر مدعی ڈکیتی اور اس کی ہمشیرہ کیساتھ اجتماعی زیادتی کی درخواست دینا چاہے تو دے سکتا ہے،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
شیخ رشید شادی شدہ ہونے کے دعوے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
Sheikh Rashid wedding film goes viral
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی شیخ رشید کیساتھ شادی شدہ ہونے کے دعوے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو دھمکیاں نہیں دی گئیں،ان کے کیخلاف ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں حریم شاہ کی جعلی آئی ڈی سے آئی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ عوام کو ایسے غیر سنجیدہ ایشوز میں نہیں پڑنا چاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی ہال کلر سیداں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے اختتام پر مقامی میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوہئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈننس2019کی منظور ی اور اس کے اطلاق سے ملک کے معاشی استحکام میں بہتری آئے گی۔تاجروں کو آرڈننس کے ذریعے نیب سے الگ کر دیا گیا ہے۔عمران خان کا دامن صاف ہے،انہیں کسی قسم کے احتساب کا خوف نہیں۔کسی کو این آر او دیں گے نہ ہی اس ترمیمی آر ڈننس کے ذریعے کسی کا تحفظ چاہتے ہیں۔دریں اثناء انہوں نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور فوکل پرسنز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم سی کلر سیداں میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دہئے گئے ہیں جن کے آئندہ پندرہ یوم میں ٹینڈرز جاری ہو جائیں گے جبکہ دس یوسز میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 82،82 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس سے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آنی شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں مگر وہاں کے لوگوں کو سوئی گیس کی سہولت دستیاب نہیں وہاں ایک کروڑ بارہ لاکھ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کلر سیداں میں پل کی تعمیر کیلئے ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے۔ایک ماہ میں ٹینڈر جاری ہونے کے بعد اس کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔پی پی دس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ باہمی مشاورت سے طے کر لیں گے انہیں سوئی گیس کی سہولت چاہیے یا سٹرکوں اور گلیات کی تعمیر،مشاورت نہ ہونے پر میں خود اپنی مرضی سے فیصلہ کرونگا۔