Norway; Pakistan Tehreek-e-Insaf Norway will continue to work for Imran Khan’s dispensation and change in Pakistan. Chaudhry Tahir Akram
پاکستان تحریک انصاف ناروے عمران خان کے ویثرن اور پاکستان میں تبدیلی کے لیے کوشاں رہے گی۔ چوہدری طاہر اکرم
اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,عقیل قادر) پاکستان تحریک انصاف ایگلز گروپ ناروے کی انٹرا پارٹی الیکشن میں شاندار کامیابی پر اوسلو کے ایک مقامی ہال میں پُروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں اوسلو اور گردنواح سے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں ایگلز گروپ بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی، منتخب ہونے والوں میں چوہدری طاہر اکرم صدر، محمد فیاض جنرل سیکریڑی، شازیہ بشیر نائب صدراورسجاد مختار ایڈیشنل سیکریڑی شامل ہیں۔ تقریب کا آغاز حماد حسین قادر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکریڑی محمد فیاض نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔ تقریب سے نو منتخب صدر چوہدری طاہر اکرم نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے ممبران کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور عمران خان کے ویثرن کے لیے کوشاں رہیں گے۔ شازیہ بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین عملی میدان میں متحرک ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی ناروے کے سنیئر رہنما محمد طارق نے جمہوریت اور اسکے تقاضے کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی اور عوام کی طرف سے کیے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ پی ٹی آئی مشاورتی کونسل ناروے کے چیئرمین حاجی محمد افضال نے کونسل کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مشاورتی کونسل کی تعداد 30 افراد پر مشتمل ہو گی اور پارٹی میں کیے جانے والے تمام فیصلوں میں کونسل کی مشاورت کو شامل کیا جائے گا۔پی ٹی آئی ناروے کے سابق صدر شاہد جمیل نے ایگلز گروپ کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ انہیں نئی ٹیم پر اعتماد ہے کہ وہ پارٹی کے پیغام کو عام کریں گے۔ تقریب سے ناصر گوندل، ساجد مختاراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اوسلو کی معروف شخصیت حاجی طالب نے پی ٹی آئی کی کامیابی اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کرائی۔