Kallar Syedan; Wanted man Shohaib Riaz arrested by police for the murder of Yasir of village Lehri in Dhok Kashmirian, Darkali Mehmuri six months ago
چھ ماہ قبل کلر سیداں کے نواحی درکالی معموری کی ڈھوک کشمیریاں میں یاسر نامی شخص سکنہ لہڑی کے قتل میں نامزد اشتہاری مجرم کیٹیگری اے شعیب ریاض گرفتار
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر اللہ یار کی سربراہی میں ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاوید،ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود،ڈاکٹر امتیاز کانسٹیبل نے چھ ماہ قبل کلر سیداں کے نواحی درکالی معموری کی ڈھوک کشمیریاں میں یاسر نامی شخص سکنہ لہڑی کے قتل میں نامزد اشتہاری مجرم کیٹیگری اے شعیب ریاض کو گرفتار کر لیا ہے۔یاد رہے کہ بچوں کی لڑائی میں دو متحارپ گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے تھے،مقتول کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اپنی بیوی کے ہمراہ اپنی پہلی عید منانے سسرال آیا ہوا تھا کہ گولیوں کا نشانہ بن گیا۔قتل کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان کی گرفتاریاں بھی ابھی باقی ہیں۔
روات میں پوٹھوہار ڈاٹ کام کے نمائندے عقیل احمدچوہدری اور سابق چیئر مین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Mother of Rawat journalist Aqil Ahmed Ch passed away in Dhok Chaudhrian
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)روات میں پوٹھوہار ڈاٹ کام کے نمائندے عقیل احمدچوہدری اور سابق چیئر مین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈھوک چوہدریاں میں ادا کی گئی جس میں خان زمرد خان،ایم پی اے حاجی امجد،شیخ ساجد الرحمان،دوست محمد مہمند،ملک نور احمد،راجہ شہزاد یونس، راجہ جاوید اشرف،زبیر کیانی،مرزا اظہر،اکرام الحق قریشی،عبدالعزیز پاشا اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔