Kallar Syedan; farewell reception held for Dr Humayoun Anwar medical superintendent Tehsil head quarter hospital (See video film)
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر ہمایوں انور میر اپنی ساٹھ سالہ عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر ہمایوں انور میر اپنی ساٹھ سالہ عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے سٹاف نے ان کی ریٹائرمنٹ پر ایک پروقار اور یادگار الوداعی پارٹی کا ہتمام کیا۔ ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے تقریباََ ساڑھے تین سال بطور ایم ایس اپنی بہترین خدمات سرانجام دی۔ ڈاکٹر ہمایوں انور میر کی سرپرستی، ڈاکٹرز اور سٹاف کی دن رات محنت سے ٹی ایچ کیوہسپتال کلرسیداں صوبہ پنجاب کا نمبر1ٹی ایچ کیو ہسپتال بنا اور کلرسیداں کانام پورے پنجاب میں گونج اٹھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ضمیر بھٹی نے کیا۔ نقابت کے فرائض ڈاکٹر احمد ابوبکر نے سرانجام دیے۔ ڈاکٹر حوریہ محسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی، ڈاکٹر عابد حسین شاہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلرسیداں، ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل، ڈاکٹر میاں آصف مجتبیٰ، ڈاکٹر رقیہ،ڈاکٹر عدیم، ڈاکٹر توقیر مقصود، ڈاکٹر جازب اور دیگر نے ڈاکٹر ہمایوں انور میر کی گرا قدر خدمات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر ٹیم کی سرپرستی اچھی ہو تو اس کی کارکردگی اعلی ہو جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے کہا کہ ہسپتال کے انتظام وانصرام میں کسی قسم کی لچک، فرض میں کوتاہی کرنے کے مترادف ہے میں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی پر اس لیے پوری طرح مطمئن ہوں کہ اللہ کوحاضروناظر جان کراپنی بساط سے بڑھ کر ادارے کی بہتری کے لئے کام کیا جس میں ہیلتھ کونسل کے معززارکان اور میرے جملہ سٹاف کاتعاون پوری طرح شامل رہاہے۔انسان ہوں، غلطی ہوسکتی ہے غلطیوں سے سیکھا ہے۔ خدمت خلق کی راہ میں غلطیاں سفرمیں تھوڑی بہت رکاوٹ کاباعث بنتی ہیں اگر نیت صاف ہو تو کامیابیاں قدم چومتی ہیں۔ میں نے بھرپور کوشش کی کہ ہسپتال میں آنے والے خواتین وحضرات کوان کی منشاء کے مطابق سہولیات میسر کر سکوں میں کس حد تک کامیاب ہوا میرا رب بہتر جانتا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے جملہ سٹاف کا پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ہسپتال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اعلیٰ کار کردگی دکھانے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو تعریفی سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں