DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Around 200 people to be given meal free daily at Kahuta bazaar

غریب لوگوں کے لیے دستر خوان کا افتتاح

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے غریب اور نادار لوگ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں انکو ساتھ لیکر چلنا ہو گا ان خیالات کا اظہار زشتہ روز200غریب لوگوں کے لیے دستر خوان کا افتتاح کرنے کے موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کہوٹہ حاجی پرویز مغل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی، صدر کریانہ فروش ملک غلام نبی، عبدالشکور رانا کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے انھوں نے شاہ تاج گھی کے مالک شیخ عابد اور شیخ عبدالواحد کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے اس دسترخوان میں اہم کردار ادا کیا انھوں نے ممتاز سماجی شخصیت راجہ ارشد محمود کا بھی شکریہ ادا کیا انھوں نے جگہ فراہم کی جانی پکوائی سنٹر نے بھی بھرپور تعاون کیا روزانہ مغرب کے بعد 200افراد کو کھانا کھلایا جائے گا۔

تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او مرزا محمد آصف کا مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں نماز جمعہ سے پہلے عوام سے خطاب

Kahuta police address at Friday prayers at Jammia Masjid

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او مرزا محمد آصف کا مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں نماز جمعہ سے پہلے عوام سے خطاب، ایس ایچ او نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے کی لعنت ہے اس کے چھٹکارا پانے کے لئے آپ ہمارا ساتھ دیں منشیات فروش کی نشاندہی کر کے قومی فریضہ ادا کریں، کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو چوبیس گھنٹے تھانہ کے دروازے کھلے ہیں کسی بھی وقت آ کر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں،قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نمازِ جمعہ کے دوران لوگوں کو بتایا گیا کہ آپ اپنے علاقے میں کہیں بھی جرم ہوتا دیکھیں تو فوراََ پولیس کو اطلاع دیں۔ آپ کا پولیس کے ساتھ تعاون زیادہ نقصان سے بچا سکتا ہے۔

ایم این اے صداقت علی عباسی کا کہوٹہ ہسپتال کا دورہ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات

MNA Sadaqat Ali Abbasi visits Kahuta Hospital and meets with party officials regarding development work

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی کا کہوٹہ ہسپتال کا دورہ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات۔تفصیل کے مطابق ایم این اے صداقت علی عباسی نے ہمراہ چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ، راجہ وحید احمد خان، خورشید احمد ستی نے کہوٹہ کلب میں پارٹی کارکنان اور شہریوں سے ملاقات میں ہر اس یونین کونسل جہاں پر گیس موجود ہیں وہاں پر ایک ایک کروڑ کے نئے گیس کے منصوبوں کا اعلان کیا اور جس یونین کونسل میں گیس موجود نہیں ہے وہاں پر تیس تیس لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کے منصوبوں کا اعلان کیا انہوں نے شہریوں سے خطاب میں کہا کہ سابقہ دور حکومت کی طرع ذاتی پسند اور ناپسند پر منصوبے نہیں لگیں گے بلکہ میرٹ پر تما م لوگوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کا م ہو گا کہوٹہ میں میرے نمائندے راجہ وحید احمد خان اورخورشید احمد ستی موجود ہیں کہوٹہ شہرکے لیے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے ترقیاتی ٹینڈر جاری ہوں گے تقریبا 12کروڑ کی لاگت سے کھلول سویڑی،56لاکھ روپے لہڑی روڈ کے لیے آڑھائی کروڑ نڑھ روڈ کے لیے کہوٹہ سے مٹور اور کہوٹہ سے چوک پنڈوڑی روڈ کے لیے دو کروڑ جاری کر دیے ہیں ایم این اے فنڈز سے ستر لاکھ روپے فی یونین کونسل کے چھوٹے منصوبے تکیمل کے مراحل میں ہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں بہت جلد نئی ایمر جنسی وارڈ کا کام شروع ہو جائے ہر ہفتے اپنے فارم ہاوس میں بیٹھتا ہوں جہاں پر مجھ سے ہر ایک شخص آکر مل سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button