Chakswari, AJK; PM Raja Farooq Haider and group congratulated on Umrah pilgrim
وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن اور ان کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے سیکرٹر یز صاحبان کو مبارک باد
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن برطا نیہ کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد یوسف بندوروی اور مسلم لیگ ن اولڈہم برانچ برطا نیہ کے سیکرٹر ی جنرل راجہ ظہور حسین نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن اور ان کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے سیکرٹر یز صاحبان کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے رب العزت سے دعا گو ہیں اللہ تبارک تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے ان کے عمرہ کی سعادت قبول و منظور فرما ئے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن خطہ کے پہلے دلیر اور جرات مند وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت میں کامیاب حکومت اور عوام دوست پا لیسیوں کو لوگ دیر تک یاد رکھیں گے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میر پورکے صدر چودھری قاسم مجید نے کہا کہ محترمہ بے نظیر شہید کی بارویں برسی کے حوالے سے 27دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہ عظیم الشان جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کا تاریخی خطاب تھا پیپلز پارٹی شہیدوں غازیوں کی جماعت ہے اس کیلئے پارٹی کے قائدین لازوال قربانیاں کا رکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں پیپلز پارٹی نے اپنے کاکنوں کی بھر پور ہوصلہ افزائی کرتی ہے اور کارکن پارٹی کاسر مایہ ہیں بلاول بھٹو زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویثرن کو آ گے بڑھا رہے ہیں وہ مستقبل کے وزیر اعظم ہیں قاسم مجید نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کی موجودہ حکومت ملک میں تبدیلی لانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اپوزیشن کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کے سوا اور کوئی ویثرن نہیں ہے اپوزیشن کی گرفتاریاں عمران خا ن کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے موجودہ حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ہوشربا مہنگائی بے روز گاری بڑھی ہے حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہے پیپلز پارٹی ہی ملک کوبحران سے نکال سکتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پر یس کلب چکسواری کے نومنتخب صدر راجہ نثاراحمد خا ن اور جملہ عہدیداران کو مبارک باد پیش کرنے کے بعدروزنامہ روشنک میرپور سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر چکسواری پر یس کلب چکسواری کے سابق صدر مر زا محمد نذیر یاسر ممتاز چودھری محمد رفیق بھٹی عابد حسین چودھری الطاف عابد حسین مرزا اور دیگر بھی موجود تھے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تحریک انصاف آ زاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ چودھری اصغر محبوب نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں بھی تبدیلی کی حوائیں چل پڑی ہیں تحریک انصاف کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم آ زاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چودھری کی ضمنی الیکشن میں تا ریخی کامیابی کے بعد مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آ زادکشمیر میں آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیت کر حکومت بنا ئے گی انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث لوگوں کا اعتمام کھو چکی ہے لوگوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ خطہ میں بیر سٹر سلطان محمود چودھری قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو کر لوگوں کی تمام مایوسیوں اور محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور خطہ کو صحیح معنوں میں بیس کیمپ بنا ئے گی۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ باوا محمد شریف نے کہاکہ مسلم کانفر نس کے قائد سابق وزیر اعظم آ زاد کشمیر سردار عتیق احمد خا ن آ زاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جو ریاستی عوام کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں غیر ریاستی جماعتوں نے ایک سازش کے تحت مسلم کانفر نس کو کمزور کرنے کی کوشش کی مگر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خا ن نے ا پنی اعلیٰ سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم کانفر نس کومضبوط اور فعال بنانے میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفر نس ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کے قائدین نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعر ہ لگا کر کشمیریوں کی منزل کا تعین کردیا تھا جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سردار عتیق احمد خا ن پر عزم ہیں۔