Kallar Syedan annual Bar elections to take place on 11th January
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 11 جنوری کو منعقد کروائے جائیں گے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 11 جنوری کو منعقد کروائے جائیں گے جس کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کے مطابق 2 جنوری کو کاغذات نامزدگی جاری جبکہ 3 جنوری کو وصول کئے جائیں گے۔3/4 جنوری کو اعتراضات جمع ہونگے جبکہ 6 تاریخ کو امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق 75 کے قریب وکلاء اپنے من پسند امیدواروں کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ایک برس کیلئے نئی قیادت کا چناؤ کریں گے۔پولنگ صبح 9بجے سے تین بجے تک جاری رہے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت نے جمعرات کے روز یوسی سموٹ میں قائم دیہی مرکز صحت کاہلیاں کا دورہ کیا
Assistant Commissioner Kallar Syedan Nasir Walliyat visited the Rural Health Centre UC Samot
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی رہنما و سابق تحصیل صدر آصف محمود کیانی کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت نے جمعرات کے روز یوسی سموٹ میں قائم دیہی مرکز صحت کاہلیاں کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طارق نے اے سی کو بتایا کہ مرکز صحت کی اراضی پر بعض مقامی لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس پر فوری طور پر متعلقہ پٹواری کو طلب کر کے ریکارڈ چیک کروایا گیا تو انکشاف ہوا کہ تقریبا بیس کنال پر مشتمل رقبہ بعض مقامی افراد کے زیر تصرف ہے۔اے سی کی ہدایت پر محکمہ مال کلر سیداں آج جگہ کی مکمل پیمائش کر کے مقبوضہ رقبہ واگزار کر کے محکمہ صحت کے حوالے کرے گا۔پی ٹی آئی یوسی سموٹ کے صدر چوہدری محمد ارشاد بھی اے سی کے ہمراہ تھے۔
گزشتہ دورحکومت میں 47کروڑ کی لاگت سے جاری کنوہا چواخالصہ سموٹ اور دھمالی میں گیس کی فراہمی کا کام گزشتہ کئی ماہ سے بند پڑا ہے
Gas supply to the Kanoha, Choa Khalsa, Samot and Dhamali at a cost of Rs 47 million grant by the last government has been stopped for the past several months.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)رواں برس ترقیاتی منصوبوں میں وزیراعلی عثمان بزدار کا حلقہ انتخاب رہا جس کے لیئے صوبہ بھر میں سب سے زیادہ فنڈز مختص کیئے گئے ہیں اور صوبائی دارالحکومت لاہور اس بار اپنی روائیتی حیثیت سے محروم ہوگیا راولپنڈی میں بھی حکومت کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع کرنے میں ناکام رہی بلکہ گزشتہ دورحکومت میں 47کروڑ کی لاگت سے جاری کنوہا چواخالصہ سموٹ اور دھمالی میں گیس کی فراہمی کا کام گزشتہ کئی ماہ سے بند پڑا ہے جس سے اس کی تخمینہ لاگت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اس صورتحال پر محو تماشہ ہیں گوجرخان کے نواحی علاقہ حبیب چوک سے براستہ بیول چواخالصہ کنوہا بنک چوک ستھوانی اور دھمالی سوئی گیس کی مین لائن کا بیشتر کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کو مکمل کرکے دوسرے فیز میں گلیات میں لائنوں کی تنصیب ہونا تھی مگر فیز ون کے کام کو ہی بند کر دیا گیا ہے پی ٹی آئی کی مقامی تنظیم اور رہنما بھی اس صورتحال پر خاموشی توڑنے کو تیار نہیں ہیں۔
مولانا سلیم محمود نے جامعہ مسجد شیخاں کلر سیداں میں صلواۃ الکسوب کے اجتماع سے خطاب
Maulana Saleem Mahmood addresses the gathering at Jammia Masjid
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سورج گرہن ہو یا چاند گرہن یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جو ہمیں استغفار کرنے کی ترغیبات دیتی ہیں ان خیالات کا اظہار مولانا سلیم محمود نے جامعہ مسجد شیخاں کلر سیداں میں صلواۃ الکسوب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلام کے ضابطہ حیات میں موجود ہے ہم دنیاوی معاملات میں الجھ کر اسلامی تعلیمات کو فراموش کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سورج گرہن ہو یا چاند گرہن،سیلاب ہو یا زلزلے آئیں تو یہ اللہ کی ناراضگی کو ظاہر کرتے ہیں ہمیں ایسی صورت میں مجموعی طور پر استغفار کے ذریعے اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی ندامت کے ساتھ معافی مانگنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثات اللہ کی نشانیاں ہیں جو اس کا ثبوت ہیں کہ اللہ ہم سے ناراض ہیں انہوں نے زور دیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری امت خود کو نسبت اللہ و رسول سے منسلک کر لے اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابیاں پنہاں ہیں۔
پانچواں عاصم خلیل بھٹی میموریل اوپن فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا
Fifth Asim Khalil Bhatti comes to close with Kallar Syedan FC winning
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پانچواں عاصم خلیل بھٹی میموریل اوپن فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔فائنل میچ یونائیٹڈ فٹبال جہلم اور کلر سیداں فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جو کلر سیداں نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔فائنل میچ میں سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود اور سردار وسیم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد بمعہ ٹرافیاں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو تیس ہزار روپے اور ٹرافیاں دی گئیں۔ٹورنامنٹ کو اظہر محمود بھٹی اورمسعود انور بھٹی نے آرگنائزکیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے جلسے کو سپوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے, اظہر محمود بھٹی
Attempts are being made to sabotage PPP public rally to be held in Laiqut bagh
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری انفارمیشن اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ آج ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کو سپوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر آج کا یہ جلسہ پاکستانی سیاست کے رخ کا تعین کرے گا۔جو لوگ پیپلز پارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھ رہے ہیں انہیں دعوت عام ہے کہ وہ خوابوں کی دنیا سے باہر نکل کر آج لیاقت باغ آ ئیں۔انہوں نے کہا کہ آج کلر سیداں سے ایک بہت بڑا جلوس سابق امیدوار پی پی 7 چوہدری محمد ایوب،تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ،سٹی صدر نوید اختر مغل،سابق چیئرمین سید راحت علی شاہ،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ربنواز، فیاض کیانی، نازک کیانی اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں لیاقت باغ جلسہ میں شرکت کیلئے مرید چوک کلر سیداں سے روانہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جیالے اپنے محبوب چیئرمین کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 کا سال عام انتخابات کا سال ہے اور انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔