ایم این اے صداقت علی عباسی کا ہمراہ چیئرمین زکوۃ کمیٹی کہوٹہ عنائیت اللہ ستی،راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور دیگر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 5لاکھ 46ہزارکا چیک دیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی کا ہمراہ چیئرمین زکوۃ کمیٹی کہوٹہ عنائیت اللہ ستی،راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور دیگر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 5لاکھ 46ہزارکا چیک دیا۔ اہل علاقہ کی طرف سے ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئرمین زکوۃ کمیٹی کہوٹہ عنائیت اللہ ستی،راجہ طارق محمود مرتضیٰ، راجہ وحید احمد خان،خورشید ستی کا شکریہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ہمراہ چیئرمین زکوۃ کمیٹی کہوٹہ عنائیت اللہ ستی،راجہ طارق محمود مرتضیٰ چیئرمین آر ڈی اے، راجہ وحید احمد خان اور خورشید ستی کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال جا کر ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کو زکوۃ فنڈز سے مستحق افراد کے لیے دوائیوں دینے کے لیے 5لاکھ 46ہزارکا چیک دیا جس پر اہلیان علاقہ نے ان کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔
سابق جنرل کونسلر راجہ گلزا ر احمدکی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ ڈوگر سے ملاقات
Former General Councillor Raja Gulzar Ahmed meets Deputy Commissioner Rawalpindi Sardar Saifullah Dogar
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق جنرل کونسلر راجہ گلزا ر احمدکی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ ڈوگر سے ملاقات۔کہوٹہ بائی پاس کے حوالے سے درپیش مسلے سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ ڈوگر نے سابق جنرل کونسلر راجہ گلزا ر احمداور کے ساتھ آئے وفد کو اس مسلے کے حل کے لیے یقین دھانی کرائی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق جنرل کونسلر راجہ گلزا ر احمدنے ایک بڑھے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ ڈوگر سے ملاقات کی ان کو اپنے علاقے سے نتھوٹ سے گزر کے بنائے جانے والے کہوٹہ بائی پاس جس کا فی الحال سروئے ہوا ہے اس کے حوالے سے درپیش مسلے آگاہ کیا انہوں نے یہ بھی بتایا یہ سروئے میں کچھ لوگوں کے مکان بھی آ رہے ہیں جبکہ جس جگہ سے یہ روڈٖ گزرے گئی اس کا ریٹ بھی بہت کم دیا جا رہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ ڈوگر نے سابق جنرل کونسلر راجہ گلزا ر احمداور کے ساتھ آئے وفد کو اس مسلے کے حل کے لیے یقین دھانی کرائی۔
کہوٹہ کے علاقے ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، نارہ، مٹور اور دیگرشدید دھند کی لپیٹ میں آگے
Dera Mushtaq Shah Bazaar, Kahuta area, Nara, Mator and others area of Kahuta in grip of fog
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقے ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، نارہ، مٹور اور دیگرشدید دھند کی لپیٹ میں آگے۔سر دی کی شدید لہر۔بجلی اور سوئی گیس کی بھی آنکھ مچولی۔درجہ حرارت2سنٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ دو دنوں سے تحصیل کہوٹہ کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، نارہ، مٹور،مواڑہ، لونہ، بیور، نڑھ، پنجاڑ، دکھالی، پیکاں، نوگراں،کھرانگ، سہیالی، ساعی، بملوٹ، کوٹ،بھورہ حیال، کاکا،ہوتھلہ، بھون، آڑی سیداں، پنیالی، سنگھوٹ سیداں، نڑالہ، نتھوٹ، میرا، درنکوٹ، موہڑہ،بٹالہ، سون، بڑائٹیاں،سوہا، کلٹیہ، بھہند،لہڑی، بگھون، کتھیل،ہنیسر،جنڈی،جنور،کانگڑھ،کھلول، جنٹل،ساحل،سویڑی،کراندی،چھنی، گھون اور دیگر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگے جبکہ مسلسل دو دنوں سے درجہ حرارت2سنٹی گریڈ پر پہنچ گیا جبکہ کہوٹہ کے علاقوں،گریڈ اسٹیشن، ادوالہ، فاروق کالونی، چھنی، بلوہا،آڑہ اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس بھی بند رہتی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو بھی شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے۔