Kallar Syedan; Ninth Annual National Education Award held in Kallar Syedan, (See video report)
نواں سالانہ نیشنل ایجوکیشنل ایوارڈ میلہ تحصیل کلرسیداں، گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز،شیلڈز اور نقد انعامات طلبا و طالبات میں تقسیم
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی) نواں سالانہ نیشنل ایجوکیشنل ایوارڈ میلہ تحصیل کلرسیداں، گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز،شیلڈز اور نقد انعامات طلبا و طالبات میں تقسیم۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور ہدیہ نعت سے ہوا۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی سید سلیم رضا شاہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمہ تعلیم راولپنڈی، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلرسیداں شگفتہ حفیظ اور سماجی شخصیت چوہدری قمر زمان منہاس تھے۔ نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں کے زیرِاہتمام نواں تعلیمی ایوارڈ میلہ سپورٹس گراؤنڈ کلرسیداں میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے45گورنمنٹ ہائی سکولوں کے طلباء و طالبات جنہوں نےA+ گریڈ یا پھر اپنے سکول میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی انھیں نقد انعامات، شیلدز، سرٹیفیکیٹس اور اعزازات سے نوازا گیا جبکہ بوائز اور گرلز سکولوں کی ٹاپ چھ پوزیشن ہولڈرز کو بلترتیب گولڈ،سلور اور براؤنز میڈلز دیے گے۔ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آراضی کی طالبہ تحصیلہ ظہور نے1021نمبر لے کر تحصیل بھر کے گورنمنٹ گرلزسکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ گرلزہائی سکول دوبیرن کلاں کی طالبہ ثنا علی نے1020نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کی طالبہ اقراء حسن نے1019نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں بلترتیب گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز سے نوازا گیا۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کے طالبِ علم محمد حسنین نے 985نمبر لے کر تحصیل کلرسیداں کے بوائز سکولوں میں پہلی پوزیشن، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کے طالبِ علم حیدر علی نے970نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال کے طالب علم کاشف محمود نے 961 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں بلترتیب گولڈ، سلور اور براؤن میڈلز سے نوازا گیا۔ یہ میڈلز بشیر سنز صراف کلرسیداں سابق ناظم محمد اعجاز بٹ کے خصوصی تعاون سے گزشتہ چھ سالوں سے دیے جا رہے ہیں۔ میٹرک کے امتحان میں سو فیصد اور نمایاں رزلٹ پر گورنمنٹ سکولوں کے ہیڈز چوہدری عبدالقیوم، چوہدری محمد کامران، چوہدری معروف حسین، میڈم رافعہ زریں بخاری،میڈم نصاص اختر،میڈم ریحانہ یونس بھٹی، میڈم دیبہ ستارہ، میڈم ارسہ عتیق،میڈم حفظہ محبوب کو سپیشل شیلڈز دی گئیں۔ اس تقریب میں مجموعی طور پر100طلباء و طالبات میں یادگاری شیلڈز، میرٹ سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سید سلیم رضا شاہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمہ تعلیم راولپنڈی، پرنسپل شگفتہ حفیظ، سماجی شخصیت چوہدری قمر زمان منہاس،چیف آرگنائزر راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ، محمد اعجاز بٹ، راجہ ظفر محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود بھٹی، عقیل الرحمان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا اور ایڈووکیٹ بانو جہانگیر راجہ، کرن ایڈووکیٹ، رافعہ منہاس راجہ، قمر ایاز، عابد حسین زاہدی، پرنسپل راجہ محمد ندیم احمد، ہیڈماسٹر راجہ محمد الطاف، قاسم حسین شاہ، پروفیسر شاہد لیاقت، فرقان فرخ، وقاص شفیق، پرنسپل عبدالغفار، چوہدری حضر الرحمان، عدنان عباس بھٹی، گرداور چوہدری جمیل اختر، چوہدری ارشد، آصف جاوید، پروفیسر عقیل قریشی، پرودیسر سرار شہزاد، عامر بیگ، سردار زین، چوہدری ظفر، چوہدری سلیم، راجہ فراز، وکلاء، اساتذہ، علماء، والدین، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں