برطانیہ سے پاکستان آنے والی فیملی کو ڈاکوؤں نے گن پواہنٹ پر لوٹ لیا ۔
لندن(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ سے پاکستان آنے والی فیملی کو گن پواہنٹ پر لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق جہلم ڈہوک فردوس کے رہائشی اعجاز نامی شخص نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا میں اپنی فیملی کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے اپنے گھر لا رہا تھا کے صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے منگلہ بائی پاس کراس کیا تو ایک سفید رنگ کی کار نمبر 0701 ہماری گاڑی کے سامنے آکررکی اور دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پواہنٹ پر ہماری گاڑی کے دروازے کھولے اور ہم کو مارنے کی دھمکی دی اور نو ہزار برطانوی پاؤنڈ پاسپیورٹ زیورات اور سارا سامان لے کر فرار ہوگئے اور راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور وہ گاڑی وہی چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی یاد رہے اس طرح کے بے شمار واقعات پہلے بھی اوورسیزز کے ساتھ ہو چکے ہیں مگر کبھی بھی کوئی ڈاکو پکڑا نہیں گیا ۔
Rawalpindi / London ; M Ijaz and his family had arrived at Islamabad airport from UK, as they head for their home Dhok Firdos, Jhelum, they were robbed of all their cash and goods at Mangla bypass.