Nala Musalmana; Ex Chairman Ch Shafqat Mahmood donates furniture to government elementary school, Kallar Syedan
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے لیے35 ڈیسکس اور بینچز کا عطیہ
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی) سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کی طرف سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے لیے35 ڈیسکس اور بینچز کا عطیہ۔سابق چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے سابق ڈپٹی ڈی ای او کلرسیداں سہیل رضا کے ہمراہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلرسیداں کا سرپرائز وزٹ کیا تھا۔ طلبہ اور طالبات کے بیٹھنے کے لیے بینچز اور ڈیسکس کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ بچوں کی مشکلات کو کم کیا جائے گا۔ انھوں نے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے 35ڈیسک اور35 بینچز جن کی مالیت تقریباََ دو لاکھ روپیہ ہے سکول کو عطیہ کے طور پر دیے ہیں۔ ان کے اس جذبے اور کار خیر کے لیے سکول ھذا کے ہیڈماسٹر سید صدام حسین شاہ، ارشد محمود بھٹی، زاہد فاروق، ثاقب ظہور اور دیگر سٹاف نے شکریہ ادا کیا ہے۔