DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; CPO Rawalpindi suspended SHO police station Kahuta

سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کو معطل کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ کی حدود میں کتوں کی لڑائی کی اطلاع کے باجودروک تھام نہ کرنے پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کو معطل کر دیا جبکہ کتوں کی لڑائی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا اور تمام سامان بھی قبضے میں لیے لیا گیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں تعینات ایس ایچ او سید ندیم الحسن کو سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے گذشتہ رات معطل کر دیا کیونکہ تھانہ کہوٹہ کی حدود میں کتوں کی لڑائی کی اطلاع کے باجودروک تھام نہیں کی گئی جس پر انہوں نے ایس ایچ او سید ندیم الحسن کو معطل کر دیا یاد رہے کہ تھانہ کہوٹہ کی حدود میں جرائم کی شرع میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے آئے روز چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی،سر کاری جنگلات سے سبز چیڑ کے درختوں کی بے دریغ کٹائی کے علاوہ دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اہلیان علاقہ نے سابق اے ایس پی ملک سعود خان جیسے فرض شناس افسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

شدید سردی میں بجلی کی غیر اعلانہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام علاقہ کا شدید احتجاج

Public protest at excessive load shedding during current cold weather

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تبدیلی سر کار کی حکومت میں بھی محکمہ واپڈا میں تبدیلی ناں آ سکی۔شدید سردی میں بجلی کی غیر اعلانہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام علاقہ کا شدید احتجاج۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔اہلیان علاقہ کا وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ ملک پاکستان کی واحد تحصیل ہے جس کوئی خصم ساہیں نہیں ہے یہاں پر موجود تمام سر کاری ادارے من مانیاں کرتے ہیں عوام کو کوئی گھاس بھی نہیں ڈالتا موجود منتخب ایم این اے جن کا تعلق مری کی کسی یونین کونسل ہے وہ الیکشن کمپین میں کہوٹہ آئے تھے اور الیکشن جیتنے کے بعد ایک ماہ کہوٹہ آئے اور اس کے بعد آج چودہ ماہ گزر گئے ہیں ان کی شکل تک نہیں دیکھائی دی ہے کہوٹہ کے تمام اداروں کیں کرپشن عروج پر ہے محکمہ واپڈاکی بھی من مانیاں عروج پر ہیں جس کا دل کر تا ہے اور جب دل کر تا ہے وہ بجلی بند کر دیتا ہے الیکڑونک میڈیا، پر نٹ میڈیا کے ذریعے کو بلکل بھی اطلاع نہیں دی جاتی گذشتہ ایک ماہ سے بجلی کی بے شمار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

پرویز مشرف کے خلاف دیے گئے فیصلے کوفوری طور پر واپس لیا جائے

The verdict against Pervez Musharraf should be immediately withdrawn

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈی آرمحمد عارف آف سانج یوسی بیور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق جنرل و صدر پاکستان پرویز مشرف مسلح افواج اور کارگل کا ہیرو ہے اس کو پھانسی دینے کا فیصلہ درست نہیں ہے انہوں نے کہا پاک افواج کے ایک سپاہی سے لیکر افسران تک ایک خاندان ہیں ہم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں سابق جنرل و صدر پاکستان پرویز مشرف کے خلاف دیے گئے فیصلے کوفوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ ہم تمام ریٹائر فوجی ہر تحصیل سطح پر شدید احتجاج کر یں گئے۔

نمبردار ملک فدا حسین کے والد ملک بشیر کی دعائے چہلم

Dua e chelum observed for late Nambardar Malik Bashir

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نمبردار ملک فدا حسین کے والد ملک بشیر کی دعائے چہلم۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسمیت کثیر تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔گذشتہ روز قبل یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ملک محمد الیاس،نمبردار فدا اور ملک عامرکے والد محترم اور سابق کونسلرملک ناصر شہزاد کے تایا نمبردار محمد بشیر وفات پا گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کی دعاء ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،چوہدری خالد، ملک واجد ایڈوکیٹ سابق امیدوار برائے چیئرمین، ملک حبیب الرحمن، ملک رضوان سابق امیدوار برائے چیئرمین، ملک عاصم حبیب آف بھون،رانا غلام مر تضیٰ،ملک قاسم علی چشتی،ملک سجا د معصومی،ملک اشتیاق، سید ذوالقرنین شاہ، صداقت شاہ، سابق کونسلر رفاقت قریشی، راشد مبارک عباسی،ملک حبیب الرحمن، ملک عاصم حبیب، ملک سجاد معصومی، غلام یدانی عباسی،ہمایوں عباسی، جابر کیانی، ثاقب محمود، حسنین جنجوعہ،خرم عباسی، راجہ زبیر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی اس موقع پرتمام عالم اسلام کے مسلمانوں بلخصوص مر حوم ملک بشیر کے ایصال ثواب کے خصوصی دعا کی گئی اور شر کا ء کو لنگر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button