ٹمبر مرچنٹ شاہین اقبال بھٹی( مرحوم)، اظہربھٹی، یامین بھٹی، آمین بھٹی، یاسین بھٹی(شاعر)یو۔ کے، ظہور بھٹی(یو۔ کے) ارشد بھٹی( یو۔کے) کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں ڈھوک مغلاں یو۔ سی۔بیول میں ادا کی گئی
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
ٹمبر مرچنٹ شاہین اقبال بھٹی( مرحوم)، اظہربھٹی، یامین بھٹی، آمین بھٹی، یاسین بھٹی(شاعر)یو۔ کے، ظہور بھٹی(یو۔ کے) ارشد بھٹی( یو۔کے) کی والدہ محترمہ اور فہیم بھٹی کی دادی محترمہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں ڈھوک مغلاں یو۔ سی۔بیول میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد بیول مین بازار کے خطیب مولانا مقصود اعوان نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد ریاض، او۔ پی۔ ایل۔ کے چئیرمین چوہدری اشتیاق، سابق کونسلر ملک محمد فیاض،پروٹوکول آفیسر عابد محمود ہاشمی، تنویر شیرازی، تنویر اختر ایڈووکیٹ( گوجر خان)، راجہ ضیاء( گوجر خان)،سابق ٹی۔ایم۔ او۔ مالک داد بھٹی ،ڈاکٹر طارق محمود کھٹانہ، بینک مینیجر عبدالجبار بھٹی، بینک مینیجرمحمد عاصم، دیوان فارم ہاوس کے مالک چوہدری یاسر، سابق چئرمین،وائس چئرمین، سابق کونسلرز، اساتذہ کرام، بیول، جبر، گوجرخان، کلر سیداں اوردیگر شہروں کے تاجروں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
زمیندارہ ٹریڈرزکے نام سے نجی کاروبار ی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا
Inauguration ceremony of landlords trader business held in Jabber
جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)زمیندارہ ٹریڈرزکے نام سے نجی کاروبار ی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا، مہمان خصوصی پروفیسر بشارت،چوہدری جاویدگولین،چوہدری اورنگزیب اورچوہدری مشتاق نے فیتہ کاٹا جبکہ افتتاحی دعا حافظ وکیل آف موہڑہ بھٹیاں نے فرمائی علاقے کی سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیات سمیت علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محبوب حسین آف لس نے اپنے بیٹے چوہدری اسد محبوب کو اسلام پورہ جبر چوک میں زمیندارہ ٹریڈرز کے نام سے ایک نجی کاروبار کا آغاز کر دیا افتتاحی تقریب میں چوہدری صوفی منشاء،حاجی قیوم ،حاجی محمود بھٹی،ٹھیکیدار ریاست،خواجہ رمضان،راجہ یوسف پلینہ،راجہ اسلم بھنیر کسوال،قاضی خلیل،چوہدری عابد،حسنین کالہ،چوہدری یونس،چوہدری اشفاق،چوہدری فاروق،سابق کونسلر چوہدری اورنگزیب،راجہ فیاض بلیام،چوہدری مظہر،ماسٹر ساجد پنڈوری بنگیال،چوہدری آفتاب تابو،حاجی یونس بٹ،سابق کونسلر چوہدری شکیل گولین،چوہدری سعید ڈاورہ،چوہدری ازرم،چوہدر ی یثرب ہردوسرکھی، ثاقب بھٹی بیول،شیخ فہیم بیول،شوکت پٹواری منجوٹھہ،حاجی ادریس منجھوٹہ راجہ مناظر کیانی،خورشید پاشا،چوہدری شبیر بیول،خواجہ مسعود،مرزامحبوب،حاجی عجائب،چوہدری نعیم خالد،راجہ ذوالقرنین،راجہ فہد،راجہ عارف سمیت علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور چوہدری محبوب حسین آف لس کو نئے کاروبار کے آغاز پر دلی مبارکبادپیش کی
حسن میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کی انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
Demand immediate action against the administration of Hassan Medical Center and Maternity Home
جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)اسلام پورہ جبر کی معروف کاروباری شخصیت محمد کلیم بٹ زرگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے گھر کے پاس قائم پرائیویٹ حسن میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کے نام سے ایک مرکز صحت کام کر رہا ہے جس نے قریب و جوار کے رہائشیوں کا جینا محال کر رکھا ہے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کا کوڑا کرکٹ جس میں بلڈ پیک،سرنجیں و دیگر خالی بوتلوں پر مبنی ہوتا ہے جو میرے گھر کے مین دروازے کے پاس پھینک جاتے ہیں اور کچھ دنوں بعد تمام کوڑے کرکٹ کو آگ لگا دی جاتی ہے جس میں زریلی گیس سمیت بدبو ہوتی ہے جو مجھ سے سمیت تمام رہائشیوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے بدبو اور زیریلی گیس کی وجہ سے سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے جبکہ بچوں کو خارش بیماری سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی باربار شکایات کرنے کے باوجو د کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے حسن میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کی انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا اگر ہسپتال انتظامیہ اس لاپرواہی سے باز نہ آئی تو ان کے ساتھ مزیدقانونی کارروائی کی جائے گی۔