Kotli Sattian needs public friendly leader like Raja Ehsan Satti, statement by Tasadaq Hussain Satti
کو ٹلی ستیاں کو را جہ احسان ستی جیسے درد دل رکھنے والے نڈر اور عوام دو ست لیڈر کی ضرو رت ہے,تصدق حسین ستی
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) معروف سماجی رہنما سابق امیدوار برا ئے وائس چئرمین تصدق حسین ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کو ٹلی ستیاں کو را جہ احسان ستی جیسے درد دل رکھنے والے نڈر اور عوام دو ست لیڈر کی ضرو رت ہے جو ہمہ وقت کو ٹلی ستیاں کے عوام میں مو جو د رہے اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے جن میں کو ٹلی ستیاں کی یو نین کو نسلو ں کی غیر منصفا نہ تقسیم کا معاملہ ہو، ایس ایچ او کیس میں متا ثرہ افراد کے شانہ بشانہ کردا ر یا میاں نواز شریف کے جلسہ میں کو ٹلی ستیاں کے عوام کے حقوق کے جس دیدہ دلیری کیساتھ با ت کی وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں انہوں نے موسمی سیاست کو ما ت دیکر اس خطہ میں حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور ہمیشہ عوام کے اندر رہ کر عوام کی ہی با ت کر نے والی سیاست کا آغا کیا جو شائد پہلی مر تبہ ہوا گزشتہ کئی سالوں سے احسان ستی نے جب سے سیاست کا آغا ز کیا اسوقت سے عوام کے اند ر مو جو د ہیں یہی نہیں بلکہ سماجی خدما ت اور ذاتی حثیت سے ترقیاتی کا مو ں کی ایک لمبی فہرست ہے جس سے کو ٹلی ستیاں کے اکثریت عوام اچھی طرح واقف ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ محمد احسان ستی نے کو ٹلی ستیاں میں ایم پی اے کی سیٹ دلا نے میں جو کلیدی کردا ر ادا کیا وہ عوام کے سامنے ہے جس میں وہ نہ صرف الیکشن سے دستبردار ہو ئے بلکہ ایم پی اے میجر لطا سب ستی کو کا میابی دلا نے میں اپنے ایک بڑے گرو پ کیساتھ جو کردار ادا کیا انکی یو نین کو نسل میں تا ریخی لیڈ سمیت جو رزلٹ دئیے وہ ایک واضع مثا ل ہیں عوام کو مستقبل میں ایسے ہی لیڈرو ں کی ضرو رت ہے جو ذاتی مفا دا ت سے با لا تر ہو کر عوام کی خدمت کا حقیقی جذبہ رکھتے ہو ں
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) پاکستان پیپلز پا رٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما ء آصف شفیق ستی کے زیر اہتمام 27دسمبر لیاقت با غ جلسہ میں شرکت اور انتظا ما ت کا جا ئزہ لینے کے لیے پیپلز پا رٹی کو ٹلی ستیاں کا ایک اہم اجلاس آج 22دسمبر بروز اتوار سنئیر پارٹی رہنما فا رق ستی کی رہا ئش گا ہ با تھل میں انعقا د پذیر ہو گا جس میں صدر پاکستان پیپلز پا رٹی پنجا ب سابق وفا قی وزیر قمر الزمان کا ئرہ،چو ہدری منظو ر جزل سیکرٹری پی پی پی پنجا ب سردار سلیم حیدر صدر پی پی پی راولپنڈی ڈویژنجزل سیکرٹری خرم پرویز را جہ، اور سنیٹر مصطفی نواز کھو کھر شرکت کریں گے انہوں نے تما م پا رٹی ورکرز و کا رکنا ن کو شرکت کی دعوت دی ہے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) پرنسپل ضیا ء الاسلام سکو ل اینڈ کا لج با نی و چئرمین ما ہنا مہ احساس و احساس نیوز مبشر حسین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں کو ایوارڈ ملنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں نو ید ستی کی بہترین صحافت اور کارکردگی و علاقائی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ کوٹلی ستیاں کی صحافت کا درخشندہ ستارہ ہیں کوٹلی انہوں نے سخت ترین حالات میں بھی صحافت کا چراغ روشن رکھا اور ہر عام و خاص کی آواز کو قلم کی طاقت کے زریعے ایوانوں تک پہنچایا۔ سماجی، سیاسی، معاشی اور علاقائی تعمیروترقی کی بہتری کے لیے ہمیشہ اپنی تعمیری سوچ کے ساتھ سرفہرست اور کوشاں رہے کوٹلی ستیاں کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے نوید ستی صاحب کو بہترین صحافت اور عمدہ کاردگردی پر ایواراڈ ملنا ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ تہہ دل سے انھیں خراج تحسین پیش کیا جاتا اور امید کی جاتی ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح آگے بھی کوٹلی ستیاں میں علاقائی مسائل کو اجاگر
کرنے کے ساتھ ساتھ صحافت کو مزید مظبوط بنانے اور فروغ دینے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے رہیں