DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of Mukhtar Begum educational complex held at Dar Al Aloom in Pindora Hardo

دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈورہ ہردو میں مختاربیگم ایجوکیشنل کمپلیکس کی تقریب

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم کمیونٹی ہانگ کانگ کے چیئرمین چوہدری قمرالزمان منہاس نے کہا ہے کہ دینی دنیاوی تعلیم پر مشتمل معیاری درسگاہیں ہی ہونہار طلبہ طالبات کو مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیئے فکری طور پر تیار کرسکتی ہیں دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اب بند ہو جانا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ پنڈورہ ہردو میں اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لیئے مختاربیگم ایجوکیشنل کمپلیکس کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی چوہدری قمرالزمان نے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لیئے آج جس عمارت کا سنگ بنیادرکھا یہ عمارت تین منزلہ ہوگی اور اس میں مجموعی طور پر پچاس کمروں کے علاوہ تحصیل کلرسیداں کہ سب سے بڑی لائبریری بھی قائم کی جائے گی اور عمارت کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کاتعلیمی میدان میں مقابلہ کرنے کیلیئے جدید معیاری درسگاہوں کا قیام اشد ضروری ہے یادرہے کہ اس سے قبل انہوں نے گرلز دینی درسگاہ ولایت آباد میں اپنی دادی کے ایصال ثواب کے لیئے بھی ایک کروڑ کی لاگت سے نور کمپلیکس کے نام سے عمارت تعمیر کی تھی جس میں چارسو طالبات زیرتعلیم ہیں۔

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of Mukhtar Begum educational complex was held at Dar Al Aloom Mohi Ul Islam Saddiqia in Pindora Hardo. The complex is being constructed by Ch Qamar Ul Zaman Minhas of Hong Kong in memory of his late mother.

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کی ملاقات

Former MPA Col (r) Mohammad Shabbir Awan meets Federal Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم برادر ممالک کے درمیان کوئی فریق بننے کی بجائے اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے مابین اختلافات غلط فہمیوں اور دوریوں کے خاتمے کے لیئے مصروف عمل ہے انہوں نے کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی کرنل شبیراحمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے باہمی گفتگو کے ذریعے اتفاق رائے قائم کرنا اشد ضروری ہے کئی دھائیوں سے جاری اختلافات کو پل بھر میں ختم نہیں کیا جاسکتا مگر اعتماد سازی کے لیئے عملی اقدامات ناگزیر ہے پاکستان کی خواہش ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان اختلاف کی خلیج کو کم کیا جائے اور ایسا ہم غیر جانبدار رہ کر ہی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور یو اے ای سے دیرینہ تعلقات بہت مستحکم ہیں انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سفارتی تنہائی سے نکل چکا ہے کشمیر سمیت تمام مسائل سے ہمارے دوست اور مسلم ممالک آگاہ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

پیپلز پار ٹی پنجاب میں ایک با رپھرسے بڑ ی جمہور ی قو ت بن کر ا بر ے گی

PPP will become a force in Punjab, Mahreen Anwar Raja

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کی مرکزی رہنمامہرین انو رراجہ نے کہا ہے کہ 27د سمبر جلسہ لیاقت با غ سیا ست کی نئی تا ر یخ مر تب کر ے گا پیپلز پار ٹی پنجاب میں ایک با رپھرسے بڑ ی جمہور ی قو ت بن کر ا بر ے گی بے نظیر بھٹو شہید کی شکل میں بلا و ل بھٹو ز ر دا ر ی 27د سمبر کو ہما ر امہمان ہو گا ا یک با ر پھر بلا ول بھٹو کی قیادت میں وطن عز یز پر عو ا می ر ا ج قائم ہو گا ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے ہفتہ کے ر و ز پا کستان پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر ر محمد ا عجا ز بٹ کی ر ہا ئش گا ہ پر منعقد ہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سا بق ا یم پی ا ے شفقت عبا سی، را جہ شو کت عبا سی،چو ہد ر ی ا یو ب، پر و یز کیا نی،قا ضی عر فا ن،ا ظہر محمو د بھٹی،محمد ا عجا ز بٹ نے بھی خطا ب کیا۔مہر ین ا نو ر ر ا جہ نے کہا کہ ہو ا کا ر خ تبد یل ہو گیا ہے جمہو ر یت پسند عو ا م و فا ق کی علا مت پیپلز پا ر ٹی کو ا قتد ا ر میں د یکھنا چا ہتی ہے تحصیل صد ر محمد ا عجا ز بٹ نے کہا کہ لیا قت با غ جلسے میں عو ا م ا و ر با الخصوص پیپلز پا ر ٹی کے کا ر کنو ں کی ز یا د ہ سے ز یا د ہ شر کت یقینی بنا نے کے لیے بھر پو ر جد و جہد کر ر ہے ہیں ا نہو ں نے کہا کہ کلر سید ں سے ا یک بڑ ا جلو س لیا قت با غ جلسہ میں شر کت کر ے گا۔سا بق ا یم پی ا ے شفقت عبا سی نے کہا کہ جلسے کے لیے جیا لے پر جو ش ہیں ا و ر بے چینی سے 27د سمبر کا ا نتظا ر کر ر ہے ہیں ر ا جہ شو کت عبا سی نے کہا کہ بلا و ل بھٹو پہلی د فعہ ا پنی عظیم و ا لد ہ محتر مہ شہید بی بی کی جا ئے شہا د ت پر آ کر عو ا م سے خطا ب کر یں گے پر و یز کیا نی نے کہا کہ لیا قت با غ کا جلسہ ا نتہا ئی کا میا ب جلسہ ہو گا۔

روات کے علاقہ میں واقع سرکاری ہسپتال میں پیشاب کے ٹیسٹ کیلئے آنے والی خواتین کی ویڈیو بنانے کا انکشاف

Video of a woman coming for a urine test revealed at a government hospital in the Rawat area

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) روات کے علاقہ میں واقع سرکاری ہسپتال میں پیشاب کے ٹیسٹ کیلئے آنے والی خواتین کی ویڈیو بنانے کا انکشاف۔متاثرہ لڑکی کے والد نے ڈسپنسر کیخلاف تھانہ روات میں درخواست دے دی۔رحمت کریم نامی شخص نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی (ت) کو چھوٹے پیشاب کی بار بار حاجت کے باعث اسے اس کی والدہ کے ہمراہ پیشاب کے ٹیسٹ کیلئے بگا شیخاں میں قائم ایک سرکاری ہسپتال بھیجا گیا جہاں میڈیکل آفیسر نے چیک آپ کے بعدلڑکی کو لیبارٹری سے ٹیسٹ تجویز کیاجہاں لیبارٹری میں موجود عامر نامی ڈسپنسر نے اسے واش روم میں بھیجوا دیا اور جوں ہی وہ واش روم کے اندر داخل ہوئی تو وہاں پر پہلے سے موجود موبائل فون میں ویڈیو ریکارڈنگ کا شک گزرنے موبائل ہاتھ میں لے کر باہر آ گئی اور شور مچانا شروع کر دیا جس پر ڈسپنسر نے اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی قریبی آبادی کے لوگ میں ہسپتال میں جمع ہو گئے۔ادھر تھانہ روات کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ملک ظہور نے رابطہ پر بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے ڈسپنسر کیخلاف درخواست جمع کروائی ہے اور دو دن کا وقت مانگا ہے۔بگاشیخان ہسپتال میں عامر نامی ڈسپنسر رفع حاجت کیلئے اٹیج باتھ روم گیا جہاں بجلی بند ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے موبائل فون کی لائٹ آن کر کے اسے واش روم میں رکھ دیا اور رفع حاجت سے فارغ ہونے کے بعد بغیر ٹیلیفون لئے باتھ روم سے باہر آ گیا اور اس دوران پیشاب کے ٹیسٹ کیلئے بگا شیخاں کی بچی آ گئی اور باتھ روم میں داخل ہوتے ہی جب اس نے موبائل فون لی لائٹ آن دیکھی تو فون ہاتھ میں لے کر باہر آ گئی اور شور مچانا شروع کر دیا۔تفتیشی آفیسر کے مطابق موبائل فون کی صرف لائٹ آن تھی اور اس میں ویڈیو ریکارڈ نہیں ہو رہی تھی اور یہ سب کچھ غلط فہمی کے نتیجے میں ہوا۔

کلر سیداں کے نواحی پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہوائی فائرنگ نے علاقہ کے مکینوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر رکھی ہے

Air firing in the area of Chauk Pindori has created an atmosphere of panic among residents of the area for the past several months.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہوائی فائرنگ نے علاقہ کے مکینوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر رکھی ہے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری کو متعدد بار بتانے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، کسی بھی وقت کوئی جانی نقصان ہو سکتا ہے۔موہڑہ بختاں کے علاقہ ڈھوک مہاجر کے رہائشی ذوالفقار حسین نے کلر سیداں کی میڈیا کو بتایا کہ ان کے علاقہ میں گزشتہ کئی ماہ سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ اپنے اپنے گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں اور بچے بھی سکول جانے سے خوف زدہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متعدد بار پولیس کے نوٹس میں لانے کے باوجود پولیس موقع پر گئی نہ ہی ابھی تک ملزمان کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی جس کی وجہ سے ڈیڈھ سو کے قریب آبادی کے افراد عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔ذوالفقار کے مطابق اگر ہوائی فائرنگ کے سلسلہ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو خدشہ ہے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو جائے۔انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے منشیات فروش زائد انجم اور عمران مسیح کے قبضہ سے بیس بیس لیٹر دیسی شراب برآمد

Police recover 20 liters of alcohol from drug dealer Anjum and Imran Masih

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) مقامی عدالت نے دو منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔گزشتہ روز پولیس نے منشیات فروش زائد انجم اور عمران مسیح کے قبضہ سے بیس بیس لیٹر دیسی شراب برآمد کی تھی۔

لیاقت مسعود انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں منیاندہ میں ادا کی گئی

Liaqut Masood passed away in village Manianda

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)معروف سیاسی سماجی کارکن ٹھیکیدار پرویزاختر کے بھائی لیاقت مسعود انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں منیاندہ میں ادا کی گئی جس میں حافظ سہیل اشرف،چوہدری صداقت حسین،سید راحت علی شاہ،محمد تاج کیانی،راجہ گلستان خان،چوہدری توقیراسلم،چوہدری محمد یونس،حاجی محمد سعید،ماسٹر محمد آذاد،ماسٹر طارق منہاس،رمضان منہاس،راجہ ربنواز خان،راجہ محمد عجائب اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button