Kallar Syedan; Inauguration ceremony held for road works in Nala Musalmana
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نلہ مسلماناں (شمالی) تک کشادہ اور پختہ سٹرک کے کام کا آ غاز
دوبیرن کلاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) محمد وقار:
مخلوق خدا کے لیے جہاں اور ددسری بہت ساری آسانیاں اہمیت کی حامل ہیں وہاں راستہ بنانااور پھر اس کو مخلوق خدا کے لیے پختہ کرنادوسری تمام نیکیوں پر فوقیت کا درجہ رکھتاہے اس سلسلے میں گزشتہ روز نلہ مسلماناں موہڑہ حسنال میں ایک مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں اہلیان موہڑہ حسنال اور گردونواح کے احباب نے شرکت کی جس کا مقصد اپنی مدد آپ کے تحت راجہ عبدالحلیم کے گھر سے لے کر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نلہ مسلماناں (شمالی) تک کشادہ اور پختہ سٹرک کے کام کا آ غاز کر دیا گیا جن میں یوکے سے ابنالہ کمپنی، وٹفورڈ،لوٹن،نارتھ ہیمپٹن، برمنگھم، والتھم سٹو،ہانگ کانگ اور دوبئی کے دوستو ں کے تعاون سے 2128630 روپے کی خطیر رقم اس صدقہ جاریہ کے لیے اکٹھی کی گی اس موقع پر تمام احباب نے راجہ عبدالحلیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے سڑک کے لیے قطعہ زمین وقف کیا تلاوت کلام اور نعت شریف کے ساتھ ساتھ آخرمیں تمام معاونین کے لیے دعائے خیر کی سعادت علامہ حافظ عبداشکور نقشبندی نے حاصل کی۔
Kallar Syedan; A Inauguration ceremony was held in Morra Hasnal for road works from Raja Abdul Haleem residence to girls school. The cost was paid by overseas Pakistani national living abroad.
اعوان ٹینٹ سروس دوبیرن کلاں کے مالک محمد حفیظ کی نانی کی نمازجنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کر دی گئی
Grandmother of M Hafiz owner Awan tent services passed away in Doberan Kallan
دوبیرن کلاں (نمائندہ پوٹھوار ڈات کام)محمد وقار: اعوان ٹینٹ سروس دوبیرن کلاں کے مالک محمد حفیظ کی نانی کی نمازجنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کر دی گئی نمازہ جنازہ میں آصف کیانی چیئرمین زکواۃ دوبیرن کلاں، گلفراز کیانی، ملک شیر محمد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی نماز جنازہ حافظ سلیمان نے پڑھائی اور مرحومہ کے لیے دعا کی۔