DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Zaib Raza of Kahuta killed in a fatal accident at Kak bridge opposite petrol station

کاک پل کہ نزدیک پٹرول پمپ کہ سامنے موٹرسائیکل اور ڈمپر کہ مابین خوفناک تصادم۔ کہوٹہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوارنوجوان زہیب رضا زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

کہوٹہ: نمائندہ پو ٹھوہا ر ڈاٹ کام
کاک پل کہ نزدیک پٹرول پمپ کہ سامنے موٹرسائیکل اور ڈمپر کہ مابین خوفناک تصادم۔ کہوٹہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوارنوجوان زہیب رضا زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ موٹر سائیکل سوار کی گردن الگ ہو گئی۔زوہیب رضا الشہباز کلینک کے ڈاکٹر سہیل رضاکا بیٹا ہے۔ حادثے کی خبر سنتے ہی متوفی کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز پنڈی منتقل کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں معززین علاقہ او ر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

حافظ عثمان عباسی ن لیگ کے کارکنوں ور کروں سے گفتگو

Hafiz Usman Abbasi talks with PML-N activists

کہوٹہ: نمائندہ پو ٹھوہا ر ڈاٹ کام
مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاو ن خصوصی حافظ عثمان عباسی ن لیگ کے کارکنوں ور کروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کبھی بھی کسی عہدئے کا لالچ نہیں رکھا ہے۔کیونکہ انسان کی پہچان اس کے عہدئے سے نہیں ہوتی بلکہ ان کے کردار اور کام ہوتی ہے۔ جو پیار حلقے کی عوام نے دیا ہے وہ ساری زندگی نہیں بھلا سکتا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاو ن خصوصی حافظ عثمان عباسی (ن) لیگ کے کارکنوں راشد مبارک عباسی، غلام یدانی عباسی،ہمایوں عباسی، جابر کیانی، ثاقب محمود، حسنین جنجوعہ، خرم عباسی، راجہ زبیر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہپی ٹی آئی کی موجودہ حکومت عوام کو سہولیات دینے میں بری طرع نکام ہو گئی ہے۔ شدید سردی میں بجلی کی غیر اعلانہ طویل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری عوام کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔ملک کی عوام کی نظریں مسلم لیگ (ن) پر لگی ہوئی ہیں۔انشاء اللہ آمدہ بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بھاری اکثیریت سے کامیابی حاصل کر ے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button