Kallar Syedan; Man arrested after burgling a bakery and attempting to flee to Karachi
سرصوبہ شاہ کے علاقہ میں واقع ایک بیکری میں چوری کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم کی کراچی فرار ہونے کی کوشش ناکام
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ محمد سفیر ہیڈکانسٹیبلان محمد قدیر اور عدنان نے چوری کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم کی کراچی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قابو کرکے اس کے قبضہ سے ریلوے کا ٹکٹ اور مسروقہ مال برآمد کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔آزاد نامی ملزم نے چھ یوم قبل سرصوبہ شاہ کے علاقہ میں واقع ایک بیکری میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر لی تھی۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے چوری کی رقم میں سے ایک عدد سلائی مشین، جوتے اور کپڑوں سمیت دیگر سامان خرید لیا تھا اور کراچی فرار ہونے کیلئے ریلوے کا ٹکٹ بھی حاصل کرلیاتھا اور گزشتہ روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن جانے کیلئے مرید چوک کلر سیداں میں مسافر گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ پولیس کا چھاپہ پڑ گیا۔یاد رہے کہ یاسر محمود نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ 16 دسمبر بوقت قریب 2 بجے رات ایک آدمی جس کا بعد میں نام آزاد ولد نامعلوم معلوم ہوا ہے بیکری کے اندر داخل ہو گیا اور بیکری میں پڑی رقم نقدی مبلغ چار لاکھ روپے،موبائل فون کارڈز مالیتی بیس ہزار روپے چوری کرلئے اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
Kallar Syedan; Azad who had been accused by Yasir Mahmood for burgling his bakery shop in sir sooba shah during the night and taking 4 Lakh Rps was arrested by Kallar police as he tried to flee to Karachi.
سائن بورڈ نصب کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑاجس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے
Sevral injured after a row over installing a sign board in Chaukpindori
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—سائن بورڈ نصب کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑاجس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر اللہ یار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے افراد کو میڈیکل کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں بھیجوا دیا۔عاصمہ تسلیم نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو تحریری درخواست میں بیان دیا کہ میں نے چوکپنڈوری میں کرائے کی بلڈنگ میں عاصمہ میڈیکل سنٹر کے نام سے ہسپتال بنانے کیلئے گزشتہ چار ماہ سے کام شروع کر رکھا ہے اور بلڈنگ کے مالک کی اجازت سے میں نے ہسپتال کے نام کا سائن بورڈ بھی نصب کر رکھا ہے۔ہسپتال کے قریب ہی عاطف موٹر اینڈ پراپرٹی سنٹر جس کا مالک چوہدری عرفان ہے نے اپنے سنٹر کا سائن بورڈ نصب کر رکھا ہے۔گزشتہ روز میرے ورکرز وقار،عمران،کامران،حسنات قریشی،شہباز چنگیز،ارسلان وغیرہ ہسپتال کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں چوہدری محمد عرفان اپنی گاڑی میں آیا اور میرے ورکرز کو گالیاں دینی شروع کر دیں اور نصب بورڈ کو اکھاڑنے کا کہا۔میں اپنے دفتر کے پاس بیٹھی ہوئی تھی جس پر عرفان نے مجھے بھی گالیاں نکالنی شروع کر دیں اور میرے گلو گیر ہو گیااور سکاف پردہ کو کھینچ کر اتار دیا۔اس دوران اس نے اپنے ساتھیوں کو فون کال کے ذریعے بلوا لیا اور 10/12کے قریب افراد چار گاڑیوں میں موقع پر آ گئے اور گاڑیوں سے اتر کر ہمارے ورکروں کیساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور پتھر مار کر فرنٹ کے شیشے توڑ ڈالے۔ مختیار کیانی جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا نے میرے ورکر حسنات کو سر کے اوپر بٹ مارے۔رضوان کے ہاتھ میں بھی پسٹل تھا جس نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔غیور کیانی نے شہباز چنگیز کو نیچے گرا کر مارنا شروع کر دیا۔واجد کیانی نے کرسیاں اٹھا کر ورکروں پر ماریں جس سے وہ زخمی ہو گئے۔مختیار کیانی نے سیدھا فائر میرے ورکر کامران ظفر پر کیا جو کامران کے قریب کان سے گزر گیاجس سے سماعت کی آواز متاثر ہوئی۔ 7/8 نامعلوم افراد بھی موجود تھے جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور لوہے کے پائپ تھے۔
پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر چالیس لیٹر شراب اور گاڑی قبضہ میں لے لی
Police seized a total of forty liters of alcohol and vehicles from two drug dealers during two separate operations.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر چالیس لیٹر شراب اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک محمد فیاض نے زائد انجم سکنہ گوجرانوالہ کے قبضہ سے 20 لیٹر اور کار نمبر ی ایل ایچ وی 1708جبکہ سب انسپکٹر سجاد حسین نے منشیات فروش عمران مسیح سکنہ نوشہرہ ورکاں کے قبضہ سے بیس لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔