پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کہوٹہ کے نو منتحب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بلدیاتی ایکٹ کو پنجاب ٹیچر یونین مسترد کرتی ہے اگر اسکو روکا نہ گیا تو تعلیمی نظام ختم ہو جائیگا پی ٹی یو کسی کرپٹ بد دیانت ٹیچر کی سفارش نہیں کریگی مگر بلا وجہ اساتذہ کے خلاف کیے گے اقدام پر کاموش بھی نہیں بیٹھیں گے سرکاری سکولوں میں جدید لیبارٹری،فرنیچر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ موجود ہیں جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں نہ معیاری ٹیچرز ہیں نہ سہولیات ویسی جیسی فیسیں لی جاتی ہیں اساتذہ تعلیمی معیار پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز غوثیہ میرج ہال میں پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کہوٹہ کے نو منتحب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پنجاب ٹیچر یونین ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی مرکزی چیئر مین راجہ طاہرمحمود، ضلعی صدر قاضی محمد میران، راجہ شاہد مبارک چیئر مین پی ٹی یو راولپنڈی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ تقریب میں راجہ اقرنگزیب عثمان خورشید ٹیکسلا، فیاض عباسی مری، آفتاب احمد ستی راولپنڈی، عمار شیرازی، ممتاز احمد، ظہور ستی، ناصر شہزاد ستی، ندیم اکبر ستی کے علاوہ تحصیل بھر کے استاذہ خواتین ٹیچرز اور نو منتحب عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر حلقہ کہوٹہ شمالی کے صدر طاہر عمران ستی،،محمد ظہور ستی جنرل سیکرٹری، آصف کیانی چیئر مین، عدالرائف عباسی سنئیر نایب صدر، عبید الرحمٰن نائب صدر، وقاص آفتاب ستی میڈیا کواڈینیٹر، راجہ شیراز ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طاہر محمود ستی سرپرست اعلیٰ جبکہ حلقہ جنوبی کے صدر راجہ اشراق،جنرل سیکرٹری محمد اشتیاق اور دیگر عہدیداران نے حلف اٹھایا تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے علاوہ فوکل پرسن تعلیم کرنل (ر) ظفر عباسی،راجہ خورشید ستی،راجہ الطاف حسین، راجہ وحید احمداور تحصیل کہوٹہ کے اے ای اوز نے بھی شرکت کی۔
چیئر میں آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہوٹہ یو سی پنجاڑ میں راجہ مشتاق احمد کی طرف سے دیے گے ظہرانے سے خطاب
Reception held in honour of Raja Tariq Mahmood Murtaza in Panjar by Raja Mushtaq Ahmed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئر میں آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر ڈی اے راولپنڈی میں تین بڑے منصوبے شروع کر رہی ہے رنگ روڈ کی تعمیر سے ہیوی ٹریفک کا لوڈ ختم ہوگا کہوٹہ کی عوام کو بھی راولپنڈی میں آنے جانے میں آسانی ہو گی دوسال میں یہ منصوبہ مکمل ہو گا دوسری بڑی سکیم نالہ لئی کی ہے اس سے بھی بڑی تبدیلی آئیگی گندگی اور بدبو سے نجات ملے گی ریل کی پٹری بھی بچھائی جائیگی موٹر وے کی طرز پر تعمیر ہو گی انشا اللہ راولپنڈی کو ماڈل سٹی بنائیں گے پنجاڑ کے منصوبے بھی حل کیے جائیں گے واٹر سپلائی کی مرمتی اور ایمبولینس کی مرمتی کے لیے فنذڈ مہیا کیے جائیں گے گو کہ میں رراولپنڈی کا چیئر مین ہوں مگر میں اپنے آبائی حلقہ کو کبھی نہیں بھول سکتا پنجاڑ کے عوام نے ہمیشہ میری عزت کی پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی ان خیالات کاا ظہار چیئر میں آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہوٹہ یو سی پنجاڑ میں راجہ مشتاق احمد کی طرف سے دیے گے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کہوٹہ کے راہنما راجہ خورشید ستی، راجہ وحید احمد خان، فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد آف بھورہ حیال، فوکل پرسن تعلیم کرنل (ر) ظفر عباسی، کوکب جرال، راجہ الطاف حسین، مظہر قریشی، سردار ارشد مجید و دیگر موجود تھے پنجاڑ پہنچنے پر راجہ مشتاق، عامر ریاض ستی سابق صدر یوتھ پنجاڑ، یوتھ ونگ کے راہنما سکندر ستی و دیگر نے راجہ طارق محمود مرتضیٰ و دیگر کا بھرپور استقبال کیا راجہ خورشید ستی نے کہا کہ یو سی پنجاڑ میں ایک کروڑ سے زاہد کے منصوبے دیے گے بی ایچ یو کی سڑک کے لیے چالیس لاکھ روپے مہیا کیے گے راجہ مشتاق اور سکندر ستی نے پنجاڑ کے مسائل بیان کیے انھوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاڑ میں ہیلتھ کارڈ بنائے جائیں گے راجہ طارق محمود مرتضیٰ و دیگر قاہدین سابق اے ای او یونس ستی کے گھر بھی گے اور انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کی بعد ازاں ضمیر ستی کے گھر بھی فاتح خوانی کی راجہ طارق محمود مرتضیٰ، راجہ خورشید ستی، راجہ وحید احمد ودیگر نے پر تکلف کھانا دینے پر راجہ مشتاق و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
معروف تاجر شیر افضل ستی اور ثمر عباس جنکی دوکانیں چوروں نے کونڈے کاٹ کر لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے گے
Sher Afzal Satti and Samar Abbass shops burgled by thieves
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلتکہوٹہ کے شہری چوروں ڈاکووں کے نرغے میں۔چور تھانہ کہوٹہ سے10قدم کے فاصلے پر سے دوکانوں کے تالے توڑ کر سامان اور ہزاروں روپے نقدی لے اڑے۔ روزانہ دو چار دوکانیں لوٹی جاتی ہیں جبکہ راہ گزرتے لوگوں کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹا جانے لگا ایک ہفتے میں درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں گزشتہ رات تھانہ کہوٹہ کی ناک کے نیچے مین بازار سے معروف تاجر شیر افضل ستی اور ثمر عباس جنکی دوکانیں قریب ہیں چوروں نے کونڈے کاٹ کر لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے گے جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا تاجر اور شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے اس سے قبل فاروق کالونی،کراچی سکول کے قریب چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے جبکہ کئی سالوں سے تعینات اہلکاروں کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود کچھ نہیں کیا جاتا سیاسی مداخلت کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں عوام علاہق نے منتحب نمائندوں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کہوٹہ میں کرپٹ اور عرصہ دراز سے تعینات عملے کو تبدیل کر کے کسی فرض شناس اہلکاران کو لایا جائے
پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو سہولیات دینے میں بری طرع نکام
PTI Blamed for failing to provide relief to public
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو سہولیات دینے میں بری طرع نکام۔شدید سردی میں بجلی کی غیر اعلانہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام علاقہ کا شدید احتجاج۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔اہلیان علاقہ کا وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ ملک پاکستان کی واحد تحصیل ہے جس کوئی خصم ساہیں نہیں ہے یہاں پر موجود تمام سر کاری ادارے من مانیاں کرتے ہیں عوام کو کوئی گھاس بھی نہیں ڈالتا موجود منتخب ایم این اے جن کا تعلق مری کی کسی یونین کونسل ہے وہ الیکشن کمپین میں کہوٹہ آئے تھے اور الیکشن جیتنے کے بعد ایک ماہ کہوٹہ آئے اور اس کے بعد آج چودہ ماہ گزر گئے ہیں ان کی شکل تک نہیں دیکھائی دی ہے کہوٹہ کے تمام اداروں کیں کرپشن عروج پر ہے محکمہ واپڈاکی بھی من مانیاں عروج پر ہیں جس کا دل کر تا ہے اور جب دل کر تا ہے وہ بجلی بند کر دیتا ہے الیکڑونک میڈیا، پر نٹ میڈیا کے ذریعے کو بلکل بھی اطلاع نہیں دی جاتی گذشتہ ایک ماہ سے بجلی کی بے شمار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔