DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Chaudhry Mohammed Saeed Alam President Azad Kashmir School Teachers Organization Mirpur district visits Chakswari

چودھری محمدسعیدعالم صدرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور نے چکسواری کادورہ کیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری محمدسعیدعالم صدرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور نے گزشتہ روز چکسواری کادورہ کیاوہ دورے کے دوران راجہ جاویداقبال وزیر حکومت آزادکشمیر کے ہمراہ تعینات پی آراو راجہ شبہاز خان کے گھرگئے راجہ جاویداقبال ایم ایل اے کے وزیر حکومت آزادکشمیر تعینات ہونے پرراجہ خضرحیات خان راجہ شہباز خان اور راجہ سہیل کیانی کو دلی مبارک باد پیش کی اوران کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیا اس موقع پروزیرحکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبال کے برادر اصغرراجہ خضرحیات خان راجہ ذوالفقار علی خان حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی محمدشاہدحنیف چودھری نصیر احمد چودھری اورنگ زیب ظہیرشہزادبٹ حاجی محمدنذیر جرال اوردیگر راہنمابھی موجودتھے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرچودھری اللہ دتہ بسمل حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم چودھری محمدیاسین نگیال حاجی محمدممتاز (ر) اے ای اوچکسواری نے راجہ جاویداقبال ایم ایل اے کووزیر حکومت آزادکشمیر تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوران کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاہے اورکہاکہ راجہ جاویداقبال نے چکسواری میں تعلیمی اداروں اورطبی مراکز کی کی عمارات کی مرمت وتعمیر اوردیگرمنصوبوں کی تکمیل میں جس گہری دلچسپی کااظہارکیاہے اورکررہے ہیں وہ اہلیان چکسواری کے لئے ان کی طرف سے بہت بڑاخلوص اورخصوصی شفقت ہے جس پراہلیان چکسواری بالخصوصی تعلیمی اداروں کے سربراہان اوراساتذہ ان سے دلی اظہارتشکر کرتے ہیں اورانہیں وزیر حکومت تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کرتے ہیں اوردلی خوشی کااظہارکرتے ہیں چکسواری کے تعلیمی اداروں کی تعمیر وترقی میں راجہ خضر حیات خان اورراجہ شہباز خان کی کاوشوں پرانہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button