ڈنمارک ممتاز سیاسی شخصیت راجہ جمیل کی رہا ئش گاہ پر گلیانہ بینس میں منعقدہ محفل میلاد
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈنمارک ممتاز سیاسی شخصیت راجہ جمیل کی رہا ئش گاہ پر گلیانہ بینس میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کر تے ہوئے پیر سید مخدوم عباس شاہ نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی دنیا میں آمد سے اندھیروں کا خاتمہ ہوا سارا عالم ان کے نور سے روشن ہوگی وہ دونوں جہانوں کے لئے رحمت ہیں ہمیں محسن انسا نیت حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل در آمد کرکے دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں آپس میں اتحا و اتفاق کو فروغ دے کر معاشرے نکھار پیدا کیا جا سکتا ہے نبی آخرالزماں ﷺ امت کے غم میں پریشان رہا کرتے تھے آج امت پر فرض ہے کہ اللہ و رسول کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر آپنی آخرت کے لئے سامان پیدا کریں انہوں نے کہا مقام مصطفی ﷺ عظیم تر ہے نبی کریم ﷺ کے ذکر کو اللہ نے بلند کر دیا ہے آپﷺ کی آمد مایوسیوں کے جنگل میں پھنسی انسانیت کے لئے خوشیوں کا پیغام لائی اس سے قبل سجادہ نشین پیر سید جابرعلی شاہ ہمدانی،پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی،پیر سید ساجد علی شاہ ہمدانی راجہ جمیل کی رہا ئش گاہ پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں اس موقع پر راجہ جمیل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صاحبزادگان کی میری رہا ئش گاہ پر آنا میرے لیے فخر کی بات ہے او لیا ء کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کا در س دیا ہے اور لوگ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کا میا بی حا صل کر سکتا ہے آخر میں سجادہ نشین پیر سید جابر علی ہمدانی سے ملک و قوم اور حاضرین کے لیے خصو صی دعاکی
مسلم لیگ میں فاروڈ بلاک کا خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت میں فاروڈ بلاک ظاہر ہونیوالا ہے
Forward block is visible of party who dreams block in the Muslim League
بیول نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوموقاص الرحمن وارثی۔مسلم لیگ میں فاروڈ بلاک کا خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت میں فاروڈ بلاک ظاہر ہونیوالا ہے پی ٹی آئی پردیسی پرندوں کی جماعت ہے جنہوں نے نئے گھونسلوں کی طرف دیکھنا شروع کر دیا جلد ہی وہ پرواز کر جائیں گے جو نا اہل سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا عمران خان جھوٹ بول بول کر عوام کو اُلو بنا رہے ہیں لیکن عوام ان کو اچھی طرح جان چکے ہیں کہ نہ انکا ویثرن ہے نہ ہی منشور۔ ایسے لوگ عوام کی خاک خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
تبدیلی والے اور نہ روٹی کپڑا والے،صرف مسلم لیگ ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے
Only the Muslim League can change the destiny of the country, Asif Mahmood & Shahid Hussain
بیول نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم وقاص الرحمن وارثی۔تبدیلی والے اور نہ روٹی کپڑا والے،صرف مسلم لیگ ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔یونین کونسل بیول کی پسماندگی کوئی بھی دور نہ کر سکا تبدیلی سرکار کے آنے کے بعد یونین کونسل میں ایک روپے کا بھی کام نہیں ہوا جو کہ بدقسمتی کی علامت ہے اس یونین کونسل سے دو ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں لیکن مسائل حل نہ ہو سکے جو گلیوں اور سڑکوں کے کام ہوئے وہ سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے مرہون منت ہیں موجودہ ایم این اے راجہ پرویز اشرف کو الیکشن کے بعد عوام ڈھونڈ رہے ہیں لیکن وہ مل ہی نہیں رہے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت آصف محمود اور شاہد حسین نے کیا۔