Denmark; Minhaj Ul Quran Internetional Demark held convocation ceremony
نظامت تعلیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام الشھادۃالثانویہ کی تکمیل پر کانوکیشن کا انعقاد
ڈنمارک(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,عقیل قادر)—منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے درس نظامی کے پہلے بیج کے طلباء و طالبات نے تین سال کی محنت سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے نصاب کے مطابق الشہادۃ الثانویہ کی تکمیل پر ڈگری حاصل کرکے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر کی تنظیمات میں پہلا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس پر مسرت موقع پر نظامت تعلیمات کی طرف سے طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازنے کے لئے عظیم الشان کانوکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین ، رفقاء ، کارکنان ، اساتذہ کرام ، والدین اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ کانوکیشن سے منہاج ٹی وی کے ذریعہ سے ویڈیو لنک پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی نے خصوصی خطاب فرمایا۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کو خصوصی مبارکباد دی اور علم کی اہمیت پر بہت پر مغز ، سبق آموز اور دل میں اتر جانے والی گفتگو فرمائی۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تمام ذمہ داران بالخصوص مفتی ارشاد حسین سعیدی ، شیخ محمد اشفاق ، ڈاکٹر عرفان ظھوراحمد ، حافظ سجاد احمد ، رضوان احمد چوہدری ، محمد بلال اپل ، علامہ محمد ادریس الازہری ، شاہنواز اپل اور سجاد احمد ساھی کو بھی مبارک باد پیش کی۔ منہاج ایجوکیشن بورڈکے جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل نے اس تقریب میں استقبالیہ کلمات پیش کیے جبکہ امیر تحریک شیخ محمد اشفاق نے کلمات تشکر ادا کیے۔ تقریب میں MQI سویڈن کے صدر محمود شاہ ، قاری اللہ بخش نقشبندی ، ظہیر عباس بلالی ، علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ اشتیاق الازھری ، علامہ عتیق احمد ہزاروی اور علامہ نفیس احمد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں درس نظامی کے طلباء وطالبات کے علاوہ شعبہ حفظ و ناظرہ ، اردو اور اسلامک ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات میں بھی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن بورڈ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے حاضرین کو نوجوان نسل کی دینی تعلیم و تربیت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
It is not the fault of the transporters, drivers and conductors, the passengers must be punished and imposed fine as they cause the overloading and intentionally enter climb and sit on the roof.