منجوٹھہ کو واپڈا سب ڈویثرن بھڈانہ سے الگ کر کے دوبارہ بیول کے ساتھ منسلک کیا جائے
(بیول نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔منجوٹھہ کو واپڈا سب ڈویثرن بھڈانہ سے الگ کر کے دوبارہ بیول کے ساتھ منسلک کیا جائے۔منجوٹھہ جو یونین کونسل بیول کا حصہ ہے اسے کئی کلومیٹر دور سب ڈویثرن بھڈانہ کے ساتھ جوڑنا انتہائی زیادتی ہے اگر کسی ایک شخص کی بجلی خراب ہو جائے تو اسے شکایت کے لیے بھڈانہ جانا پڑتا ہے اور واپڈا حکام کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنی پڑتی ہے واپڈا کے اعلی حکام نوٹس لیں تا کہ عوام سکھی ہوں۔
عمران خان نے ڈاکوٗوں اور لٹیروں کو عوام کے سامنے ننگا کر دیا,اللہ دتہ
Imran Khan exposes robbers and robbers in front of the people, Allah Datta
(بیول نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تحریک انصاف کے رہنما اللہ دتہ نے کہا کہ عمران خان نے ڈاکوٗوں اور لٹیروں کو عوام کے سامنے ننگا کر دیا کرپشن اور کمیشن مافیا نے ملک کے معاشی حالات کو ابتر کر دیا ملکی دولت لوٹنے اور بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں بیماری کے بہانے ملک سے فرار ہونیوالوں کا واپس آنا تقریباً ناممکن ہوگیاہے ان لوگوں نے ملکی وسائل کو بیدردی سے لوٹا اور کمیشن کے نام پر مال بنایا پی ٹی آئی کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے چوروں کے گرد دن بدن گھیرا تنگ ہو رہا ہے انشا ء اللہ وہ وقت دور نہیں جب لوٹی ہوئی دولت ملکی خزانے میں جمع ہو گی وطن عزیز میں اب کرپشن کرنیوالے پہلے سو بار سوچیں گے آنیوالا وقت کرپشن فری پاکستان ہو گا چوروں اور ڈکیتوں کو عوام پہچان گئی ہے پی ٹی آئی نے عوام کو سیاسی شعور دیا ہے اب عوام کھوٹے اور کھرے میں فرق اچھی طرح جان گئے ہیں۔
تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہ کر سکی,چوہدری آصف
Government fails to fulfill promises in the name of change: Chaudhry Asif
(بیول نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مسلم لیگی رہنما چوہدری آصف نے کہا کہ پچاس لاکھ مکانات اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کب وفا ہو گا؟جب سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی ہے مہنگائی ہوا کے گھوڑے پر سوار ہے تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہ کر سکی لوگوں کو روزگار دینے کے لیے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دلفریب لولی پاپ دئیے گئے یہ دعوی بھی کیا گیا کہ ہم غریبوں کو چھت فراہم کریں گے لیکن آج ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی وہی پرانے شکاری نئے جال کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آگئے ہیں عام آدمی کی زندگی پر گزرتے دن کے ساتھ مشکل ہوتی جا رہی ہے غریب کا کوئی پرسان حال نہیں دفتروں عدالتوں اور کچہریوں میں پیسے کے بغیر کام نہیں ہوتا عوام نے پی ٹی آئی کی آواز پر لبیک اس لیے کہا تھا کہ انکی زندگی میں آسانی آئیگی لیکن آسانی کی بجائے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
شرقی گوجرخان کے یوٹیلٹی سٹورز میں عرصہ دراز سے ضروری اشیاء غائب،عوام رل گئے
Eastern Gujar Khan’s utility stores have long been missing essential items
(بیول نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔شرقی گوجرخان کے یوٹیلٹی سٹورز میں عرصہ دراز سے ضروری اشیاء غائب،عوام رل گئے۔حکومت اگر ادارے چلا نہیں سکتی تو بند کر دے۔شرقی گوجرخان کے کسی بھی یوٹیلٹی سٹورز پر ضروری اشیاء غائب شیلف خالی پڑے ہوئے ہیں سوال یہ ہے کہ اتنے مہنگے ادارے سبسڈی پر چلانے کا کیا فائدہ جب عوام کو اسکا کوئی فائدہ بھی نہ پہنچے ملازمین کو برقرار رکھ کر بھاری تنخوائیں قومی خزانے پر ایک بوجھ ہیں اگر حکومت کے بس کی بات نہیں تو ہمیشہ خسارہ ظاہر کرنے والے ایسے اداروں کو بند کر دیں۔
ایس ای جہلم اسلم خان نے قاضیاں میں کھلی کچری سے خطاب
SE Jhelum Aslam Khan addresses open court session in Qazian
(بیول نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بہت جلد ختم ہو جائے گا عوام کی جان کو محفوظ بنانے کے لئے منٹینس کے لئے لوڈ شیڈنگ جاری ہے بجلی چوری روکنے کے لئے عوام تعاون کرے چوری جیسی نحوست کو ختم کرنے کے لئے عوام کا تعاون بہت ضرروی ہے ان خیالات کا اظہار ایس ای جہلم اسلم خان نے قاضیاں میں کھلی کچری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک ہو کر اس ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا عوام کے تعاون ہی سے ادارے مضبوط ہوتے ہے انہوں نے کہا کہ آج کر جتنا بھی منٹینس کا کام جاری ہے یہ فری آف کاسٹ ہے اگر واپڈا کا کوئی اہلکار آپ سے پیسے مانگ تو آپ آفسران سے رابطہ کرے کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اسلم خان نے عوام کے مسائل سنے اور حل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں سابق وائس چیئرمین یوسی قاضیاں راجہ جلیل احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار قاضیاں کے مقام پر کھلی کچری انعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا راجہ جلیل احمد نے کہا کہااسلم خان جیسے آفسران ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا اور کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔