DailyNews

Dadyal, Ajk; Congratulations to the success of Dadali Kashmiri sons, daughters in British elections، Ali Zaman Raja

برطانوی انتخابات میں ڈڈیالی کشمیری بیٹوں،بیٹیوں کی کامیابی پر مبارک باد

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)—مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ سیکر ٹری و سابق ٹکٹ ہولڈر علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نے برطانوی انتخابات میں ڈڈیالی کشمیری بیٹوں،بیٹیوں کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ایسے بیٹے بیٹیاں ہمارے اصل سفیر ہیں جہنوں نے بیرون ممالک میں اپنی محنت جہدوجہد سے اپنا مقام بنایا کشمیری کی مٹی کا ہر بیٹا بیٹی جوان بوڑھا آپ پر فخرکررہے ہیں اور آپ سے تقسیم کشمیر کی سازشوں کو رکوانے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی بھارتی ظلم و ستم کو رکوانے کرفیوں کے خاتمے کے لیے آپ سے ہی امید یں لگائے بیٹھے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا علی زمان راجہ نے کہا کہ133دن سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مقبوضہ کشمیر میں کر فیوں نافذ ہے بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کی ہو ئی ہے لیکن ہمارے حکمران نہام نہاد سفیر آج تک کرفیوں ہٹانے کے لیے عالمی برادری سے مخلص ہو کر بات چیت تک نہ کر سکے پاکستانی و کشمیری لیڈر شپ نے ہمیں مکمل طو ر پر مایوس کیا اب مقبوضہ کشمیر کی طرح آزاد کشمیر پر بھی شب خون مارنے کی کوششیں کی جارہی ہیں پہلے مرحلے میں گلگت پر شب خون مارا گیا اور اب آزاد کشمیر کو تقسیم کر کے ہماری شناخت آئینی حثیت ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں اس نازک اہم مرحلے پر کشمیری آر پار سے مایوس ہو کر آپ بیٹوں،بہنوں کی طرف دیکھ رہے ہیں جو برطانوی پارلیمنٹ سمیت پوری دنیا میں ہم کشمیریوں کی آواز بنیں گے علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ لیڈر شپ مک مکا کر چکے ہیں کشمیری بلا تخصیص برداری قبیلہ کنبہ میدان میں نکلیں انہوں نے کہا کہ میڈیا اور وکلاء اس سازش کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے ہو ئے نوجوانوں کو عملی جہد و جہد کے لیے تیا رکریں یونیورسٹی اور کالجز کے طالب علم سب سے بڑی قوت ہیں سب مل کر آر پار کے حکمرانوں کی سازش کو ناکا م بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ورنہ پانی سر سے گزر جائے گا امید ہے نو منتخب برطانوی ممبران پارلیمنٹ اپنے وطن مظلوم بے کس محکوم کشمیر یوں کے لیے ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنی بھر پور آواز بلند کرینگے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)—پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماالحاج میرزمان حنفی بھارتی حکمران کشمیر میں خون ریزی کر رہے ہیں کشمیر میں آج تقر بیاً 133دن سے زیادہ ہو گئے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی خاموشی سوچاسے بالاتر انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کو ختم کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھاتی اسمبلی میں بھارت میں مسلمانوں کو بھارتی شہر ت نہیں دی جائے گئی اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ مودی سرکاری بھارت میں مسلمانوں کو ختم کرکے ہندو ودیگر کو چاہتے لیکن افسوس کامقام ہے کہ بھارتی کی اس حرکت میں اقوام متحد اور دیگر بین اقوام طاقتوں نے صر ف دوسرے مذہب کو آزادی سے حل کر نے کی ہمت ہے جہاں پر مسلمانوں کی عزتوں اور مسلمانوں کو قتل عام کیا جارہا ہے وہاں پر اقوام متحدہ خاموشی سے دیکھا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ وطن واپسی پر اپنے عریزوقارب سے ملاقات دوران کہا بعد میں انہوں کہا کہ مجھے امید بیرسٹرسلطان محمود چوہدری بہت جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کشمیر کے مسئلہ کو حل کرانے یقین دلانے گئے کے کشمیر میں بچوں،عورتوں بوڑھا،حاص کر نوجوانوں پر جو بھارتی حکومت ظلم کر رہے انہوں کہا مظلوم کشمیر یوں کی فریاد سننے والے حکمران بے بس ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ بہت جلد مسئلہ کشمیر کو حل کر جائے گا

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)—بسلسلہ ریٹائر منٹ چوہدری محمد بنارس سنیئر مدرس گورنمنٹ بوائزہائی خادم تحصیل ڈڈیال جس میں مہمان خصوصی سیدابرار حسین شاہ ڈائر یکٹر ایجویشن میرپور ڈویثرن اور راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور ہو ں گے بسلسلہ ریٹائرمنٹ بروزبدھ 18دسمبر صبح 10;30بجے قصر یونس ہال اقبال ٹاؤن اونا ع میں منعقد ہو گئی زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد کے صدر معلم مرزا عبدالسلام وجملہ سٹاف کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)—ملک خرم ریاست کی زیر صدارت ایک اجلاس ہو جس میں اسد ریاست،خیام ریاست،ذیشان صادق،اختشام صادق،ارسلان صادق اور عرفات عزیزنے شرکت اجلاس میں ملک اختر منہاس کو بذریعہ پی ایس سی صدر معلم منتخب ہو نے پر مبار ک باد پیش کیانہوں نے امید ظاہر کی کے وہ بچوں کو بہتر انداز میں اور جدید دورکے تعلیم دورمیں اچھی تعلیم دے گئے

Show More

Related Articles

Back to top button