Chakswari, AJK; Annual 4th urs mubarak of Noshai Qadri celebrated
نوشاہی قادری کے 4سالانہ عرس مبارک
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے کہ تقوی حاصل کرنامشکل نہیں اسے بچانامشکل ہے صوفی باصفاعاشق رسو ل الحاج محمدعارف نوشاہی قادری نے اپنی جوانی دیار غیر برطانیہ گزاری ان کے دل کے اندرعشق رسول تھاکم نہ ہوا بلکہ بڑھتاگیابڑے بڑے پھسل جاتے ہیں یہ روحانی اقدار کااثرتھاکہ وہ ثابت قدم رہے اللہ تعالی نے انہیں نیک اولاد عطاکی بعض اولادیں اپنے والدین کو بھول جاتی ہیں مگران کی اولاد نے انہیں یادرکھاہواہے اورہرسال برطانیہ سے یہاں آکران کے سالانہ عرس مبارک کااہتمام کرتے ہیں ان کے فرزندحاجی عطاء المصطفے حاجی حافظ رضاء المصطفے حاجی فداء المصطفے ان کے بھائی الحاج محمدریاست اوران کے مخلص دوست الحاج علی شان چودھری دوستی کاحق ادارکررہے ہیں ان کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پرمحفل نعت وشبینہ کااہتمام کرتے ہیں ان کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے دعائیہ تقریب کااہتمام انصرام کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہارصوفی باصفا عاشق رسول الحاج محمدعارف نوشاہی قادری کے 4سالانہ عرس مبارک کے موقع پرمسجدابوبکرصدیق تنگ دیوفیض پورشریف میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے عرس کے اجتماع سے علامہ مولانازبیر احمدنقشبندی مولانامحمدقربان صدیقی مولانامحمدآصف جمیل مولانااحمدرضا اورمولانامحمداجمل نے بھی خطاب کیامولانامحمدارسلان اورتصورحسین حیدری نے نقابت کے فرائض انجام دیے عرس کے اجتماع میں عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع کے آخر میں الحاج محمدعارف نوشاہی قادری کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے دعاکرائی آخرمیں لنگرتقسیم کیاگیالنگرکاوسیم انتظام کیاگیاتھا۔