DailyNews

London; M Zahid Raja congratulated on 10th anniversary of his foster company celebrations

محمد زاہد راجہ کو انکی فوسٹرنگ ایجنسی بریجنگ گیپس کی 10ویں اینورسری پر مبارکباد

سلاؤ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اُجالا فاؤنڈیشن کی طرف سے زاہد راجہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ برطانیہ کے معروف بزنس مین، سماجی و سیاسی شخصیت محمد زاہد راجہ کو انکی فوسٹرنگ ایجنسی بریجنگ گیپس کی 10ویں اینورسری پر اُجالا فاؤنڈیشن سلاؤ یوکے کے چیئرمین قاری ذوالفقار علی وارثی نے انکے دفتر جا کر ان سے ملاقات کی۔ جبکہ مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر قاری ذوالفقار وارثی کے ہمراہ ایک وفد کی شکل میں آئے ہوئے ڈھوک بابا بلند، کلر سیداں، ضلع راولپنڈی پاکستان کے روح رواں چوہدری علی اصغر (ہانگ کانگ والے) حال مقیم انگلینڈ UK اور چوہدری مشتاق حسین آف ڈڈیال آزاد کشمیر حال مقیم برطانیہ بھی موجود تھے۔محمد زاہد راجہ نے اُجالا فاؤنڈیشن سلاؤ یوکے کے چیئرمین جناب قاری ذوالفقار وارثی کا اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

بولٹن سالانہ مجلس ذکر پچس دسمبر بروز بدھ کو بولٹن میں ہوگی

Annual Majlis Zikar to be held in Bolton in 25th December

لندن(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سالانہ مجلس ذکر پچس دسمبر بروز بدھ کو سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ محترم آصف حسین فاروقی کے زیرنگرانی بولٹن میں بعد از نمازعشاء منعقد ہو رہی ہے جس میں بولٹن کے علاوہ ایسٹ لندن،لیسٹر ، ویسٹ لندن ، لندن برنلے پیٹر برا میڈن ہیڈ برسٹل مانچسٹر بریڈ فورڈ اور برطانیہ بھر سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کریں گئے بروز بدھ کو بعد از نماز سالانہ مجلس ذکر کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہو گا اور بروز جمعرات چھبیس دسمبر کو صبح اختتامی دعا ہوگئ لنگر اور ناشتہ کا بھی وسیع پیمانے پر اہتمام ہو گا

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button