London; Conservative party landslide victory as 15 British Pakistani are elected
برطانیہ میں ہونے والے تاریخی انتخابات میں جہاں کنزرویٹو واضح اکثریت حاصل کرچکی ہے وہیں پاکستانی نژاد پندرہ برطانوی شہری بھی انتخابی معرکہ مار چکے ہیں۔
لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)برطانیہ میں ہونے والے تاریخی انتخابات میں جہاں کنزرویٹو واضح اکثریت حاصل کرچکی ہے وہیں پاکستانی نژاد پندرہ برطانوی شہری بھی انتخابی معرکہ مار چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بریڈ فورڈایسٹ سے لبرل پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار طاہر ملک پہلی بار کامیاب ہوئے ہیں۔لیبر پارٹی کی ناز شاہ بریڈ فورڈ سے تیسری باربھی جیت گئی ہیں۔برمنگھم پیری بارسے خالد محمود،ساوتھ بولٹن سے یاسمین قریشی،مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے افضل خان، بریڈ فورڈ شائرسے محمد یاسین اور کوونٹری ساوتھ سے لیبر پارٹی کی زاراسلطانہ، کامیابی سمیٹنے والوں میں شامل ہیں۔برمنگھم لیڈی ووڈسے شبانہ محمود، ٹوٹنے سے روزینہ علی،ویک فیلڈسے عمران احمدبھی جیت گئے۔برمنگھم ہال گرین سے طاہر علی،وئیلڈن سے کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار نصرت غنی، بیڈ فورڈ شائر سے عمران احمد، برومس گرو سے ساجد جاوید، گلنگھم سے رحمٰن چشتی اور ثاقب بھٹی میریڈن سے کامیاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی الیکشن میں ستر سے زائد پاکستانی نژاد برطانوی شہری حصہ لے رہے تھے جن میں سے بیس کو کنزرویٹو جبکہ انیس نے لیبر کے ٹکٹ پر قسمت آزمائی کی۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—برطانیہ کے شہر اسٹوک اینڈ ٹرینٹ کے مقامی کاروباری خورشید احمد ہاشمی نے شہر سے کنزرویٹو پارٹی کے ٹکٹ پرمنتخب ہونے والے رکن اسمبلی جیک برینن سے ملاقات کی اور انہیں انتخابی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
London; Boris Johnson has promised to deliver Brexit and repay the trust of voters after he led the Conservatives to an “historic” general election win.The prime minister – who has met the Queen to ask to form a new government – has a House of Commons majority of 78, with one seat still to declare.Labour was swept aside by the Conservatives in its traditional heartlands in the Midlands and north-eastern England, and lost six seats in Wales. With just one constituency – St Ives, in Cornwall – left to declare, the Conservatives have 364 MPs, Labour 203, the SNP 48, Liberal Democrats 11 and the DUP eight.Sinn Fein has seven MPs, Plaid Cymru four and the SDLP has two. The Green Party and Alliance Party have one each.Fifteen British Pakistani were victorius in the election. Above in picture; Khurshid Ahmed Hashmi with newly elected Conservative MP Jack Brenan in Stoke on Trent