DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Gas low pressure reported in Bewal region after first heavy rainfall in December

بیول اور اس کے گردو نواح میں دسمبر کی پہلی بارش کی چند بوندیں ہی گرنے سے شام کے وقت میں گیس پریشر میں شدید کمی

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, راجہ طارق ایوب) : دسمبر کی پہلی بارش،گیس پریشر میں کمی چولہے ٹمٹمانے لگے۔بیول اور اس کے گردو نواح میں دسمبر کی پہلی بارش کی چند بوندیں ہی گرنے سے شام کے وقت میں گیس پریشر میں شدید کمی آ گئی جس سے چولہے بند ہو گئے اور کھانا پکانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گیس پریشر میں کمی ہر سال کا معمول بنایا ہوا ہے محکمہ گیس والوں کی اس طرف توجہ بارہا مرتبہ دلائی گئی لیکن نہ ہی محکمہ کے ذمہ داران نے کوئی اس طرف توجہ دی اور نہ ہی عوامی نمائندوں نے کبھی اس مسئلہ کو قابل غور سمجھا ہے۔ یہ گیس پریشر شام کے وقت اور صبح کے وقت پیش آتا ہے جبکہ صبح سکول جانے والے بچوں،دفتری ملازمین اور دیگر افراد کو اپنے اپنے دفتراور سکول میں پہنچنے کے لئے بر وقت ناشتہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے چھوٹے معصوم بچے اور ملازمین خالی پیٹ اپنے اپنے دفاتر اور سکول کی جانب چلے جاتے ہیں جب کہ اسی طرح شام کے وقت جب عین کھانا پکانے کا وقت ہو تا ہے چولہوں میں گیس پریشر کم ہو نے سے خاتون خانہ کو انتہائی تکلیف کا سامان کرنا ہڑتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button