الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ کا 4سالانہ عرس مبارک 15دسمبرکو مسجدا بوبکرصدیق تنگ دیو میں منعقدہوگا
چکسواری(حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عاشق رسول صوفی باصفا عالمی شہرت یافتہ نعت خوان بانی مہتمم منتظم اعلی مدرسہ نوشاہیہ و مسجدابوبکر صدیق تنگ دیو حضرت الحاج محمدعارف نوشاہی قادری رحمتہ اللہ علیہ کا4سالانہ عرس مبارک 15دسمبربروزاتوار تنگ دیو میں منعقدہوگاعرس مبار ک کی دوروزہ تقریبات کاآغاز 14دسمبربروزہفتہ شب کومحفل شبینہ سے ہوگاعرس کے اجتماع کی صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کریں گے اورخصوصی خطاب کریں گے عرس کی دوروزہ تقریبات کاانتطام انصرام صاحب عرس کے بھائی الحاج محمدریاست الحاج علی شان چودھری اورصاحب عرس کے صاحبزادگان عطاء المصطفے حافظ رضاء المصطفے فدا ء المصطفے اور معروف سیاسی وسماجی راہنما الحاج علی شان چودھری (ر) بینک منیجرکریں گے عرس کے انتطامات کے لئے صاحب عرس کے صاحبزادگان حافظ رضاء المصطفے اورفداء المصطفے گزشتہ روز برطانیہ سے تنگ دیوپہنچ چکے ہیں۔