DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Waheed Ahmed Khan and Raja Khurshid Satti address the function on the occasion of Justice Health Card Survey

راجہ وحید احمد خان او ر راجہ خورشید ستی نے انصاف صحت کارڈ سروے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان او ر راجہ خورشید ستی نے انصاف صحت کارڈ سروے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاہد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن رکھنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی بہت جلد ترقیاتی حوالے سے کہوٹہ کے عوام کو خوشخبری دینگے ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ وحید احمد خان اور راجہ خورشید ستی نے انصاف صحت کارڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ الطاف حسین، راجہ غلام نبی، راجہ احمد صغیر اور دیگر افراد بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی نگرانی میں حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گئی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اسمبلی کے اجلاس میں دبنگ خطاب کر کے اپنے حلقے کی عوام او ر ن لیگی رہنماؤں کا دل جیت لیا ہے

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi has won the hearts of the people and leaders of his constituency by addressing the assembly at a rapturous address, Navid Bhatti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل نوید بھٹی ممتاز لیگی رہنماء حلقہ این اے ستاون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اسمبلی کے اجلاس میں دبنگ خطاب کر کے اپنے حلقے کی عوام او ر ن لیگی رہنماؤں کا دل جیت لیا ہے پروڈیکشن آرڈ ہر ایک کا حق ہے جوبھی ممبران اسمبلی کسی بھی معملات میں کسی بھی ادارے کی زیر حراست ہوتے ہیں ان کو اسمبلی کے اجلاس میں آنے کے لیے پروڈیکشن آرڈر ملنا ان کا حق ہوتا ہے انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم پاکستان کو بغیر کسی کے جرم کے گرفتار کر رکھا ہے جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ موجود ہ نااہل حکومت نیب کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کے قائدین پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ آمدہ بلدیاتی الیکشن اور عام جنرل انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کر ے گئی۔

ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت میجر شہر یار جنجوعہ اور معروف سوشل ورکر وسماجی رہنماء ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی ملاقات

Prominent Social and Political Person Major Shaheryar Janjua meets with Renowned Social Worker Community Leader Dr. Sajjad Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت میجر شہر یار جنجوعہ اور معروف سوشل ورکر وسماجی رہنماء ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی ملاقات۔ مل کر غریب، بیوائیوں، یتیمیوں، نادار اور بیمار افراد کی مدد کر نے کا عزم۔گذشتہ روزحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ سے “روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ “کے آنر معروف سوشل ورکر وسماجی رہنماء ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے ملاقات کی اس موقع پر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خرم آف مٹور،حاجی راجہ شفقت، ماسٹر راجہ نعیم اورراجہ زاہد بھی موجود تھے اس موقع پر میجر شہر یار جنجوعہ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے مل علاقے کے غریب، بیوائیوں، یتیمیوں، نادار اور بیمار افراد کی مدد کر نے کا عزم کیا۔

ممتاز سماجی رہنماء آغا سید مشتاق حسین نقوی کی شب و روز کوششوں سے ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں تمام اشیاء یہاں پر میسر ہیں

All items are available here in Dera Mushtaq Shah Bazaar thanks to the efforts of prominent social leader Aga Syed Mushtaq Hussain Naqvi.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سماجی رہنماء آغا سید مشتاق حسین نقوی نے علاقے میں بے شمار رفاع عامہ کے کام کرائے ہیں ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ لمحہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت میں گرز رہا ہے ہم اہلیان علاقہ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تفصیل کے مطابق گذشتہ روز،گھرانگ، کلانہ، ڈیرہ مشتاق شاہ بازار،پیکاں، نوگران، ساعی، کوٹ، دکھالی، لونہ، ٹیری اور دیگر گرد و نواح کے رہائیشوں راجہ امتیاز، راجہ عمران، راجہ ذیشان، راجہ راشد، امتیاز شاہ، حاجی غضنفر اور دیگر افر اد نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ممتاز سماجی رہنماء آغا سید مشتاق حسین نقوی کی شب و روز کوششوں سے ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں تمام اشیاء یہاں پر میسر ہیں عوام کو سب سے بڑی جو سہولت وہ پوسٹ آفس کی ہے جہاں پر و ہ بل جمع کرا سکتے ہیں اپنے اکاؤئنٹ بھی کھلوا سکتے ہیں اس کے علاوہ اے ٹی ایم مشین کی سہولت بھی موجود ہیں جبکہ انہوں نے اپنی ذاتی جگہ پر ایک بہت بڑی بلڈنگ تعمیر کی گی جہاں پر بچیوں کیلیے ہائی سکول بنایا جائے گا کیونکہ ارد گرد کے گاؤں کی بچیوں کو ہائی تعلیم کے لیے کہوٹہ شہر جانا پڑھتا ہے جس کی وجہ سے والدین پر فیس کے علاوہ گاڑیوں کاکرایہ بھی ادا کر نا پڑھتا تھا ہم اہلیان علاقہ ممتاز سماجی رہنماء آغا سید مشتاق حسین نقوی کو ان کے رفاعی کاموں پر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button