Italy; The local authorities in Kastano parma approve Masjid construction on the applicain of local Pakistani community
پاکستانیوں کی درخواست پر اٹلی کی عدالت نے مسجد بنانے کی اجازت دے
اٹلی/ جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستانیوں کی درخواست پر اٹلی کی عدالت نے مسجد بنانے کی اجازت دے اٹلی میں مقیم پاکستانی مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی ملک محمد خلیل اور دیگر کو مبارک باد تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر کاستانو پریمو میں پاکستانیوں نے مسجد مدنی کلچر سینٹر کی تعمیر کے لیے 2017میں ایک زمین خریدی جسکی مالیت تقریبا 2کروڑ بنی تھی اسکی اجازت باقاعدہ گورنمنٹ سے لی اور ساتھ ہی مسجد کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا گیا مسجد کی تعمیر جاری تھی کہ گورنمنٹ نے یہ کہ کر کام بند کروا دیا اس کے بعد مدنی کلچر سنٹر انتظامیہ نے میٹنگ کی جس میں طے پایا کہ مسجد کو پایہ تکمیل اور اسلام کی سر بلندی کے لیے آخری حد تک جائیں گے میٹنگ میں طے پایا کہ اس مسئلے کو عدالت میں لے جایا جائے عدالت میں دو سال تک کیس زیر سماعت رہا 5دسمبر کو عدالت نے عبادت گاہوں کی تعمیر کی اجازت دے دی عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا پاکستانیوں کی اس کوشش کے بعد اب اٹلی میں عبادت گاہوں کی تعمیر کی اجازت ہو گی یونین کونسل دیوی کے گاؤں جوال کی سیاسی و سماجی شخصیت حال مقیم اٹلی ملک ناصر خلیل کا کہناہے کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں مدنی کلچر سنٹر کا جنرل سیکرٹری بھی رہا ہوں اٹلی کے مختلف شہروں میں بسنے والے پاکستانیوں نے عدالتی فیصلے کی خوشی میں معین ناصر چوراہی،چوہدری وراثت،کامران تارڑ،ارشاد تارڑمبین ملک،مدنی کلچر سینٹر کے بانی رہنما حافظ دلدار،صوفی محمد شہباز،محمد ریاض،،محمد فیاض اور ملک محمد ناصر خلیل کو مبارک باد پیش کی گی