DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Three accused named in kidnapping and torture case managed to escape from court after bail was rejected

اغواء اور تشدد کے مقدمے کے نامزد تینوں ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—اغواء اور تشدد کے مقدمے کے نامزد تینوں ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں آفتار احمد رائے نے دو افراد کو اغواء کرنے اور بعد ازاں تشدد کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو جانے میں نامزد ملزمان محمد زبیر،محمد افضال اور محمد تبریز کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی جس پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔مدعی محمد تصویر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ اسے اور اس کے بھائی ظہیر کو سابق رنجش پر اسلحہ کی نوک پر اغواء کر لیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں ایک اور جگہ پرلے جا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مذکورہ بالا ملزمان فرار ہو گئے تھے۔تینوں ملزمان نے قبل از گرفتاری کی عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں جنہیں معزز ججز نے مسترد کر دیا۔مدعی مقدمہ کی طرف سے کلر سیداں کے معروف قانون دان راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

Kallar Syedan; Three men accused of kidnapping and torture case managed to escape from court after their bail was rejected at the court. The three mem who fled from Court were M Zubair, M Afzal and M Tanvir.

پاکستان ریجمنجرز اور ایلیٹ فورس کی شاہ باغ کے قریب کاروائی آذادکشمیر سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام ہت منتقل کردیا گیا

Four from Azad Kashmir arrested by law enforcement agencies

پاکستان ریجمنجرز اور ایلیٹ فورس کی شاہ باغ کے قریب کاروائی آذادکشمیر سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام ہت منتقل کردیا گیا حراست میں لیئے گئے افراد میں عرفان عابد,سبحان عابد پسران محمد عابد سکنہ باغ آذادکشمیر,محمد عباس ولد محمد ریاض راولاکوٹ اور فاروق خان ولد میرعالم سکنہ باغ شامل ہیں اس دوران ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا فاروق خان کے خلاف تھانہ ابپارہ اسلام آباد اور تھانہ ایرپورٹ راولپنڈی میں قتل سمیت سات مقدمات درج ہیں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلرسیداں کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن 4افراد کو حراست میں لے لیا

Law enforcement agencies arrest 4 persons near targeted operation in Ghazan Abbad

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلرسیداں کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن 4افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق قومی اداروں نے منگل کی صبح کو کلرسیداں پنڈی روڈ پر واقع یوسی غزن آباد کے دفتر کے قریب ایک فلیٹ کی ناکہ بندی کرکے کاروائی کی اور وہاں موجود چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق حراست میں لیئے گئے چاروں ملزمان کا تعلق آذادکشمیر سیہے جن میں سے دو راولاکوٹ کے رھائشی بتائے جاتے ہیں مالک مکان بیرون ملک مقیم ہے جس نے فلیٹ کرائے پر دے رکھا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی /کلر سیداں آفتاب احمد رائے نے کلر سیداں بار میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

Additional District and Sessions Judge Rawalpindi / Kallar Syedan Aftab Ahmed Rai addresses the function in his honor at the Kallar Syedan Bar

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی /کلر سیداں آفتاب احمد رائے نے کہا ہے کہ بنچ اور بار کے درمیان گہرے روابط کی بنیاد پر سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزاپنی تعیناتی کے پہلے روز کلر سیداں بار میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت صدر بار سیدسبط الحسن شاہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مبشر سلیم نے سرانجام دیئے اس موقع پر سول ججز کلر سیداں چوہدری محمد اسلام اور محمد عمران امیر سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب احمد رائے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بار انصاف کی فراہمی کے نظام کا اہم ترین حصہ ہیں۔سائلین کو انصاف کی فراہمی اور اس عمل میں عدالت کی معاونت بار کی ذمہ داری ہوتی ہے۔وکلاء اور عدالت لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مانیٹرنگ ٹیموں نے چیکنگ کے نام پر خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

Monitoring teams began harassing female teachers in the name of checking

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—مانیٹرنگ ٹیموں نے چیکنگ کے نام پر خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔کلر سیداں میں بعض سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات خواتین اساتذہ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں ہمارے لئے وبال جان بن گئی ہیں اور بلا وجہ تنگ کرنا شروع کر دیاہے جس کی وجہ سے درس و تدریس کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ چیکنگ کے نام پر خواتین اساتذہ کو پریشان کیا جاتا ہے اور بلا وجہ رپورٹس تیار کر کے ضلعی محکمہ تعلیم کو ارسال کر دی جاتی ہے۔ادھر کلر سیداں کے نواح میں واقع ایک گرلز ہائی سکول میں مانیٹرنگ کے ایک سٹاف نے محض چھٹی ہونے سے چند منٹ پہلے سکول میں داخل ہو کر حاضری رجسٹر اور دیگر کاغذات کی چیکنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم طالبات جن کی چھٹی کا وقت بھی ہو چکا ہے پندرہ سے بیس منٹ تک سکول میں ہی محبوس رہیں جس کی وجہ سے بچیوں کو لینے کیلئے آنے والی گاڑیاں اور ان والدین بچوں کے سکول سے تاخیر سے باہر نکلنے پر شدید احتجاج کیا جس پر سکول انتظامیہ نے انہیں یہ کہہ کر مطمئن کروانے کی کوشش کی کہ سکول میں چیکنگ ہو رہی تھی جس کی وجہ سے چھٹی میں تاخیر ہو گئی۔ادھر عوامی حلقوں نے مانیٹرنگ ٹیموں کی طرف سے چیکنگ کے نام پر گرلز تعلیمی اداروں میں داخل ہو کر خواتین اساتذہ کو بلاجواز تنگ کرنے کا نوٹس لینے اور صبح کے وقت سکولز کو چیک کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے موہڑہ ہفیال بیول کے جانباز احمد کیوالد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے جانبازاحمد اور دیگر پساندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button