DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Seven Gun shots fired at car driven by Faisal Mahmood Warsi

فیصل محمود وارثی کی گاڑی پر گھر جاتے ہوئے فائرنگ سات فائر گاڑی پر لگے فیصل محمود بال بال بچ گے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
فیصل محمود وارثی کی گاڑی پر گھر جاتے ہوئے فائرنگ سات فائر گاڑی پر لگے فیصل محمود بال بال بچ گے۔ تفصیل کے مطابق فیصل محمود ولد شوکت ساکن جیوڑہ نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ روز تقریبا ساڑھے دس بجے گھر جا رہا تھا۔ کہ دوبیرن یونین کونسل سے تھوڑا آگے چند نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کرد ی۔ جسکی سات گولیا میری گاڑی پر لگیں۔ اس دوران میں نے گاڑی بھگاتے ہوئے جان بچائی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Kahuta; Gun shots were at fired at the car driven by Faisal Mahmood Warsi near UC Doberan, Around 7 bullets were hit at the car.

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف نے اسمبلی کے اجلاس میں چوہدری محسن فاروق اور چوہدری وحید کے انصاف کے لیے آواز بلند کر کے اپنا حق نمائندگی ادا کیا

Former Prime Minister of Pakistan Raja Parvez Ashraf voiced his rightful representation in the Assembly session by calling for the justice of Chaudhry Mohsin Farooq and Chaudhry Waheed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف نے اسمبلی کے اجلاس میں چوہدری محسن فاروق اور چوہدری وحید کے انصاف کے لیے آواز بلند کر کے اپنا حق نمائندگی ادا کیا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات انجینئر راجہ بلال بنگیال، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،پیر سید راحت حسین شاہ، راجہ محمد شکیل کیانی آف دوبیرن کلاں،راجہ ناصر علی کیانی آف دوبیرن کلاں،تقدیر ؓظہیر، راجہ قیصر وینس،راجہ نذاکت پپو،راجہ عمیر، فرقان جنجوعہ،راجہ عابد جنجوعہ آف سلطان خیل،راجہ تصور جنجوعہ آف سلطان خیل، راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل،راجہ عمیر جنجوعہ آف سلطان خیل،کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطہ پوٹھوار کے عظیم سپوت سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف نے جس دبنگ انداز میں والی بال کے عظیم کھلاڑی چوہدری محسن فاروق اور چوہدری وحید کے انصاف کے لیے آواز بلندکی ہے وہ لائق تحسین ہے انہوں نے حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہونے کا حق ادا کیا ہے ان کے دل میں جس طرع سے عوام کے لیے پیار و محبت ہے اس کا انہوں نے عملی طور پر ثبوت دیا ہے ہم اہل علاقہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف کی قاہدانہ صلاحتیوں کا سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت یابی اور دراز عمری کے لیے دعا گو ہیں۔

سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا چیئرمین ضمیر کی چچی کی وفات پر فاتحہ خوانی

Former Member Provincial Assembly Punjab Colonel Mohammad Shabir Awan pays condolences on the death of Chairman Zamir’s aunt

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا چیئرمین ضمیر کی چچی کی وفات پر فاتحہ خوانی جبکہ تلیتر کے رہائشی مسعود ستی کی عیادت کی۔گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، راجہ ذوالفقار علی ستی، عدیل افضل اور ایڈ یشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے یونین کونسل پنجاڑ کے سابق چیئرمین ضمیر ستی (مرحوم) کی چچی،سابق کونسلر منیر ستی اور حبیب ستی کی دادی جان کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ یونین کونسل کھڈیوٹ کے گاؤں تلیتر کے رہائشی ضلع کونسل کے ملازم مسعود ستی کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی جو کہ گذشتہ ہفتے قبل ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گے تھے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا راجہ نذاکت حسین کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی

Hafiz Usman Abbasi, pays condolences on death of Raja Nazakat Hussain’s father

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا راجہ نذاکت حسین کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ نذاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل بیور کے والد محترم راجہ مالک داد کی وفات پر مسلم لیگ ن حلقہ این اے ستاون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر خرم عباسی، ذوالفقار علی ستی، راشد عباسی اورکبیر جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button