گوجرخان کی طرح بیول میں بھی تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا جائے
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ ُپوٹھوار ڈاٹ کوم:: بیول میں بھی تجاوزات کے خلاف ایکشن کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے تحصیل گو جر خان شہر میں تجاوزات کے خلاف بھر پور ایکشن لیا ہے اور پورے بازار میں سے تجاوزات کو ختم کر دیا ہے اہلیان علاقہ بیول نے بھی ان سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان کی طرح بیول میں بھی تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا جائے اور بیول مین بازار، بیول مین ویگن اسٹینڈ، سموٹ روڈ، جبر روڈ، میں سے تجاوازات کی جو بھر مار یے اسے ختم کیا جائے تا کہ پیدل چلنے والے، موٹرسائیکل سوار،اور دیگر گاڑیوں والے حضرات باآسانی ادھر اُدھر حرکت کر سکیں۔