London; Malik Shahbaz Ali open grocery store in Slough
سلاؤ ٹاؤن میں المبارک حلال میٹ اور گروسرز کا افتتاح
سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سلاؤ ٹاؤن میں المبارک حلال میٹ اور گروسرز کا افتتاح۔ہائی اسٹریٹ سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ میں حلال گوشت کی نئی دکان کھل گئی۔ ملک شہباز علی نے6 دسمبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک کو چاک وچوبند، خوش اخلاق اورتجربہ کاراسٹاف (انتظامیہ) کے ساتھ المبارک کے نام سے اپنا کاروبار شروع کیا۔ جس کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا گیا۔ خطیب و امام جامع مسجد غوثیہ، ڈائمنڈ روڈ سلاؤ جناب حافظ عدنان ظہیر صاحب نے خیر و برکت کیلئے دعا کی۔ افتتاح کے مبارک موقع پر راجہ محمد حنیف، حاجی محمد اسلم چوہدری، محمد رمضان بھٹی، چوہدری صابر حسین، چوہدری محمد ایوب، محمد عدنان چوہدری و دیگر موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر مٹھائی بھی بانٹی گئی۔ المبارک پر ایشیئن، صومالی اور میڈیٹیریئن فوڈ بھی دستیاب ہے۔ جبکہ پیشکش پر تازہ حلال میٹ اور پولٹری سمیت اپنی پسند کے مطابق سبزیاں، دالیں اور گرم مصالحہ جات بھی خرید فرمائیں۔