حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کی دعائے چہلم
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کی دعائے چہلم۔ اجمیر شریف کے سجادہ نشین سید دیوان شاہ حضور، امیر جماعت اہلیسنت وجماعت آزاد کشمیر پیر سید غلام یٰسین شاہ سمیت علمائے کرام،سیاسی،سماجی اور مذہبی افراد کا ہزاروں کی تعداد میں شرکت۔ گذشتہ روز قبل حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کی دعائے چہلم کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں پتن میں کیا گیا جس میں اجمیر شریف کے سجادہ نشین سید دیوان شاہ حضور، امیر جماعت اہلیسنت وجماعت آزاد کشمیر پیر سید غلام یٰسین شاہ، اہلیسنت وجماعت کے علمائے کرام سمیت مختلف آستانوں کے سجادہ نشینوں نے شر کت کی۔اس موقع پر مقررنین نے حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کی زندگی کے مختلف پہلوپر روشنی ڈالی انہوں نے دین کے لیے بے پناہ خدمات پر حضور قبلہ پیر سید زبیر احمد شاہ بخاریؒ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا انہوں نے کہا کہ سید زبیر احمد شاہ مسلک اہلسنت و جماعت کا قیمتی اثاثہ تھے ان کا پر دہ کرنے سے پیدا ہونے والا خلاصدیوں پر نہیں ہو گا۔
الائیڈ ہلیتھ ایسوسی ایشن کے اجلاس۔متفقہ طور پر راجہ علی اصغر کو صدر ثاقب ایوب کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا
Raja Ali Asghar appointed President Allied health association
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
الائیڈ ہلیتھ ایسوسی ایشن کے اجلاس۔متفقہ طور پر راجہ علی اصغر کو صدر ثاقب ایوب کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا جبکہ رانا غلام مرتضیٰ کو سر پرست اعلیٰ اور عمران شہزاد کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔جلدنامز د عہدیدران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز فرینڈ ز ریسٹورینٹ میں زیر صدارت مشتاق احمد نجمی کے الائیڈ ہلیتھ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سید مناظر حسین شاہ بخاری، راجہ علی اصغر، قاضی نثار احمد،حافظ منظور،ارشد ہاشمی،راجہ مختار، راجہ عبد الغفور، سردار الیاس، ثاقب ایوب،ساجد ستی، رانا غلام مرتضیٰ، عمران شہزاد،کامران مسیح اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر متفقہ طور پرالائیڈ ہلیتھ ایسوسی ایشن کا راجہ علی اصغر کو صدر ثاقب ایوب کو جنرل سیکرٹری، رانا غلام مرتضیٰ کو سر پرست اعلیٰ اور عمران شہزاد کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔تمام عہدیدران کی حلف برداری کی تقریب بہت جلد منعقدکی جائے گئی اس موقع پرتمام منتخب عہدیدارن نے اپنے انتخاب پر دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پر جو زمہ داری ڈالی گئی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھاہیں گے تمام افراد نے مل کر چلنے کا عزم کیا اور ملازمین کو درپیش مسائل حل کر نے کی یقین دھانی کرائی اجلاس میں سابق جنرل سیکرٹری راجہ گلشید کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔
پی ٹی آئی یوتھ کے رہنماء نوجوان سیاسی شخصیت سردار ارشد مجیدکی اپنے پیر و مر شد پیر سید علی رضا شاہ کاظمی سے ملاقات
Sardar Arshad Majeed meets with Pir Syed Ali Raza Shah
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوتھ کے رہنماء نوجوان سیاسی شخصیت سردار ارشد مجیدکی اپنے پیر و مر شد پیر سید علی رضا شاہ کاظمی سے ملاقات۔ملکی سلامتی، خیرو برکت کے لیے دعا۔گذشتہ روزقبل ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمو د مرتضیٰ اور سوئی گیس کے فوکل پرسن راجہ خورشید ستی کے قابل اعتماد اور قریبی ساتھی پی ٹی آئی یوتھ کے رہنماء نوجوان سیاسی شخصیت سردار ارشد مجیدنے اپنے پیر و مر شد پیر سید علی رضا شاہ کاظمی سجادہ نشین دربار عالیہ گھڑی بند شریف ایبٹ آباد سے ملاقات کی اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر سید علی رضا شاہ کاظمی سجادہ نشین دربار عالیہ گھڑی بند شریف ایبٹ آباد نے اپنے پیارے پاکستان کی سلامتی، پاک افواج،پاکستانی عوام اور سردار ارشد مجید کی صحت یابی خیر وبر کت کے لیے خصوصی دعا کی۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹورکا راجہ نذاکت حسین کے والدکی وفات پر فاتحہ خوانی۔
MPA Raja Sagheer Ahmed pays condolences to Raja Nazakat Hussain on death of his mother
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹورکا راجہ نذاکت حسین کے والدکی وفات پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ نذاکت حسین کے والد محترم راجہ مالک دادوفا ت پا گے تھے گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور،راجہ محمد یوسف آف بیورنے ن لیگ کے صدر یوسی بیور راجہ نذاکت حسین کے والد محترم کی وفات پران کی رہائشگاہ جاکر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس پر آج تک کرپشن کا داغ نہیں
The Jamaat is the only party on which corruption has no stain
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ابرار حسین عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن بد عنوانی کے خاتمے اور مخلص قیادت کے بغیر ریاست مدینہ کا تصور نہیں کیا جا سکتا 72سالوں سے چند کاندانوں نے پاکستان پر حکمرانی اور لوٹ مار کی آج ہمارے ادارے کرپشن کا گڑ بن چکے ہیں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی کے دھندے میں مصروف ہے پی آئی اے سٹیل ملز و دیگر قومی ادارے منافع کے بجائے خسارے میں جا رہے ہیں مہنگائی کا طوفان برپا ہے پٹرول ڈیزل بجلی گیس کی قیمتیں دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے پروگرام عوام اور سیاست سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون کے رہنما ابرار حسین عباسی نے کیا انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس پر آج تک کرپشن کا داغ نہیں انھوں نے کہا کہ علاقے کے منتحب نمائندے جان کے اس علاقے کو پسماندہ رکھا ہوا ہے جماعت اسلامی 22دسمبر کو اسلام آباد میں کشمیر کے مسلے پربے حسی کے خلاف مظاہرہ کرینگے۔