DailyNewsOverseas news

Norway; PPP Norway celebrate 52nd Youm e Tehseen as Senior Vice President Ali Asghar Shahid pays tribute to parties contribution in democracy

پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے زیراہتمام پیپلز پارٹی کی 52 یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

ناروے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)۔۔۔۔پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے زیراہتمام پیپلز پارٹی کی 52 یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد پارٹی کے آفس میں ھوا۔ تقریب کا آغاز مرزا مخلص رحمان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ صدارت پی پی ناروے کے صدر چودھری جہانگیر نواز نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق ایم این اے اور محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھی زمرد خان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمرد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس تجدید عہد کا دن ھے۔ پیپلز پارٹی آج سے 52 سال پہلے پاکستان کے محنت کشوں، مزدوروں، کسانوں اور نچلے طبقے کی آواز بنی۔ زمرد خان نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی عروج پر ھے۔ بےروزگاری میں اضافے سے چوری چکاری۔ ڈاکہ زنی اور ھر قسم کے جرائم میں اضافہ ھوا ھے۔ پی پی پی ناروے کے صدر چودھری جہانگیر نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ریاستی جبر کا مقابلہ ھر دور میں کیا ھے اور کسی آمر کے آگے سر نہیں جھکایا۔ پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر علی اصغر شاھد نے کہا کہ دنیا بھر میں چلنے والی جمہوری تحریکوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد ایک مثال ھے۔ پارٹی کے ورکرز سے لے کر راھنماں تک نے جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ھے۔ پی پی پی ناروے کے انفارمیشن سیکرٹری اسمائیل سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اپنی والدہ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید اور نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے موجودہ کٹھ پتلی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کر ر ھے ھیں۔ نائب صدر چودھری فاروق پسوال نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو محض الزامات کی بنیاد پر جیل میں رکھ کر پیپلزپارٹی کو 18 آئینی ترمیم پر بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔
تقریب میں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد کو سراہا۔ نظامت کے فرائض علی اصغر شاھد نے کئے ۔ آخر میں حاضرین کی تواضع کھانے سے کی گئی۔

اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرزا محمد ذوالفقار مرحوم کی یاد میں پُروقار تقریب کا انعقاد

Memorial held for late Mirza M Zulfiqar by Islamabad Rawalpindi welfare society in Oslo

ناروے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)۔۔۔۔۔اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرزا ذوالفقار، جو گذشتہ ماہ خالق حقیقی سے جاملے تھے، کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انکے قریبی دوست احباب اور اوسلو شہر کی معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت مرزا محمد ثقلین نے کی۔ اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر خالد اسحاق اور جنرل سیکریٹری راشد علی اعوا ن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرزا ذوالفقار کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مرزا ذوالفقار مرحوم سوسائٹی کے بانی اراکین میں سے تھے۔ جنہوں نے سوسائٹی کی بنیاد رکھی اور تا مرگ دم وہ سوسائٹی کے لیے خدمات سر انجام دیتے رہے۔ سفیر پاکستا ن ظہیر پرویز خان نے خطاب کرتے ہوئے مرزا ذوالفقار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرزا ذوالفقار نہایت امن پسند اور پرخلوص شخصیت کے مالک تھے۔مرزا ذوالفقار کے دیرینہ دوست اصغر علی شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا ذوالفقار کے ساتھ انکے تعلقات بھائیوں جیسے تھے اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علی شہنواز خان نے کہا کہ مرزا ذوالفقار کی مسئلہ کشمیر کے حوالے بے مثال خدمات ہیں جن کا احاطہ کرنا ناممکن ہے۔ جن دیگر افراد نے تقریب سے خطاب کیا ان میں مفتی محمد زبیر تبسم،راجہ فدا حسین، محمد انور صوفی، عامر شیخ، ڈاکٹر ندیم حسین اور محمد ریاض بٹ شامل ہیں۔ تقریب کے آخر میں اوسلو کی ممتاز شخصیات کو سماجی خدمات سرانجام دینے پر میڈلز سے نوازا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button