بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کا قانون ساز اسمبلی کا حلف اٹھا نا سچائی کی فتح ہے
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)۔۔۔۔ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قانون ساز اسمبلی کا حلف اٹھا کر کرپٹ ٹولے اور میثاق جمہوریت کے کاٖغذی شیروں کو چلتا کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔آزادی کے بیس کیمپپ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کو جلا دینے اور نئی اٹھان دینے کے لیے بیرسٹر سلطان محمود کی انٹری ضروری تھی۔ اب تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے اور کشمیر کے اندر بھی کرپٹ ٹولے کو چلتا ہونا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما الحاج میر زمان حنفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کے اندر موجودہ حکومت نے میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری کی حدیں کراس کر لی ہین اور مظلوم کشمیریوں کی فریاد سننے والا کشمیر کے حکمران بے حس ہو چکے ہیں ایسے حالات میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کا قانون ساز اسمبلی کا حلف اٹھا نا سچائی کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد یہ کرپٹ ٹولہ بھی انجام کو پہنچے گا جو میثاق جمہوریت کے نام پر لوگون کو بے وقوف بناتا رہا ہے۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے بانی رہنماء اورسیز بزنس مین راجہ عارف خان نے کہا کہ امور منگلا ڈیم اور مقامی انتظامیہ محکمہ مال ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے اگر کلکٹر امور منگلا ڈیم اور مقامی انتظامیہ ہماری حق تلفی سے باز رہیں ہمارے مخالفین سے مل کر ہمارے حق پر ڈاکہ مارنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو میڈیا کو بمعہ ثبوت اصلی چہرہ دکھائینگے ہمارے مخالفین وزیر اعظم سیکرٹریٹ کا نام استعمال کر کے ہمیں حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنے ارد گرد اعلیٰ سطحی سٹاف پر نظر رکھیں ہم نے جماعت کی بنیاد رکھی جماعت کی مضبوطی کے لیے دن رات ایک کرکے جماعت کو ناقابل شکست قوت بنایا آج وزیر اعظم اور وزراء اقتدار کے مزے لے رہیں ان میں کارکنوں کا خون پسینہ شامل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا راجہ عارف نے کہا کہ عرصہ 42سال سے زمین ہمارے پاس موجود ہے محکمہ مال کا ریکارڈ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کاکہنا ہے منگلا ڈیم اپ ریزنگ کی وجہ سے معاوضہ بھی ہمارے خاندان کے نا م پر بنا یا جو گیا جو ہم نے آج تک وصول نہیں کیا ہمارے مخالفین جو لینڈ مافیا میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے انہوں وزیر اعظم آزا دکشمیر سیکرٹریٹ اعلیٰ بیورو کریٹ کا نام لے کر زمین ہڑپ کرنے کی کوشش کی جو سرا سر زیادتی و ناانصافی ہے ہم پر خاموش نہیں رہیں گے راجہ عارف خان نے کہا کہ حکومت کے ذمہ داران برطانیہ میں جا کر اورسیز کے لیے دودھ کی نہروں کے دعوے کرتے لیکن یہاں الٹی گہنگا بہہ رہی ہے امور منگلا ڈیم اور مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے رات کی تاریکی میں نرسری کو اکھاڑ کر لاکھوں کا ہمارا نقصان کیا جس کی اجازت کلکٹر امو رمنگلا ڈیم نے تحریری دی تھی اب ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے امید ہے عدالت ہمیں انصاف دے گی
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقار احمد)۔۔۔۔ ڈڈیال پریس کلب کا ایک اجلاس ہو جس کی صدارت صدر طارق عقیل ہو ا جس میں جنرل سیکرٹری عبداللہ خان ودیگر میں وقار بشیر،احسن شفیق،قاری اکرم نیازی،مشتاق چغتائی،ویگر نے شرکت اجلاس میں صحافی ظہیر اعظم جرال پر قاتلانہ جملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی صدر ڈڈیال پر یس کلب طارق عقیل نے کہا کہ اگر میڈ یا آزاد نہیں تو ہم ایسی فضاء میں آزاد صحات نہیں ہو سکتی انہوں نے قاتلانہ حملوں نہیں ڈرتی اس موقع پر جنرل سیکرٹری عبداللہ خان نے کہا کہ ہم قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ حملہ کرنے والوں جلد ازکرفتار کیا جائے اس موقع پر قاری محمد اکرم انیازی نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان جلد ازجلد گرفتار کیا جائے