Kallar Syedan; Man robbed of cash in a scam as he came out of Bank after withdrawing cash
چار کے قریب نوسر بازوں نے سادہ لوح شخص کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)چار کے قریب نوسر بازوں نے سادہ لوح شخص کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔محمد الیاس سکنہ ڈھوک مغل آباد کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز دن گیارہ بجے کے قریب،میں نے چوآ روڈ پر واقع ایک نجی بنک سے پچاس ہزار سات سوروپے کی رقم نکلوائی جبکہ اسی ہزار روپے کی رقم پہلے سے میرے پاس موجود تھی۔رقم وصول کر کے جب بنک سے باہر آیا تو ایک نامعلوم افراد میرے پاس آئے اور کہا کہ ایک شخص کے 95 ہزار روپے گر گئے ہیں آ پ کو معلوم ہے؟جس پر میں نے نفی میں جواب دیاجس پر موٹی جسامت والا شخص نالہ کانسی کی جانب بھاگ کھڑا ہوا اور ساتھ ایک شخص کو لے آیا جس پر دونوں نے مجھے قریب ہی واقع توٹیلٹی سٹور پرچلنے کو کہا، وہا ں ایک اورشخص آ گیا جو اپنے آپ کو پولیس ملازم ظاہر کر رہا تھا اور دوسرے شخص کو مارنا
شروع کر دیا اور کہا کہ ہم اس کو تھانے لے کر جاتے ہیں دیگر دونوں اشخاص نے میری تلاشی لی اور میری جیب سے رقم مبلغ ایک لاکھ تیس ہزار روپے نکال لئے اور کہا کہ آپ سائیڈ پر آ جاؤتھانے والے آ رہے ہیں جس پر میں ایک طرف ہو گیا اور تھوڑی دیر کے بعد جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ بھی غائب ہو چکے تھے۔
Kallar Syedan; Mohammad Ilyas of village Dhok Mughal Abbad was robbed of 1,80,000 Rps as he was came out of a bank on Choa road. The gang fled after taking the money.
حکومتی غفلت اور لاپرواہی کے سبب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری مذاق بن گئی
Army chief’s term extension and the appointment of Election Commission members is made fun because of government negligence, Raja Parvez Ashraf
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پاکستا ن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومتی غفلت اور لاپرواہی کے سبب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری مذاق بن گئی ہے ایوان کو بے توقیر کرنے سے جمہوری ادارے کمزور ہوں گے اور اس کا نقصان بھی براہ راست جمہوری اداروں اور عوام کو ہو گا انہوں نے جمعہ کی شام کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ کلیال میں سابق کونسلر چوہدری وحید امجد کی پولیس کے ہاتھوں موت پر لواحقین سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شاہ رخ پرویز،چوہدری محمد ایوب اور دیگر بھی موجود تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکمران جماعت حکومت کرنے کے اسلوب سے نابلد ہے محض تبدیلی تبدیلی کے نعرے سے تبدیلی نہیں لائی جا سکتی حکومت کو اب اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی انہو ں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری میں حکومتی غفلت نے اس سار ے عمل کو مضحکہ خیز بنا دیا ہے حکومت کو اس بارے میں چند ماہ قبل ہی کام شروع کر دینا چایئے تھا انہو ں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایوان کو سنجیدگی سے چلایا جائے اور وہاں با مقصد گفتگو کی جائے اگر ایوا ن میں عوامی مسائل زیر بحث نہیں لائے جائیں گے تو اس سے جمہوری ادارے کمزور ہوں گے اپوزیشن ہر صورت جمہوری اداروں کے استحکام اور مضبوطی کی خواہاں ہے حکمران جماعت اپنی ذمہ داریا ں پوری کرے اور ایوان کو اہمیت دی جائے انہوں نے سابق کونسلر چوہدری وحید امجد کی پولیس کے ہاتھوں موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہے پولیس کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت نے ایک بار پھر پولیس اصلاحات پر توجہ دینے کا موقع فراہم کیا ہے اور حکومت ا س موقع سے فائدہ اٹھائے،انہوں نے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی انہوں نے آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔
چوہدری محسن فاروق کے والد اور دیگر نے کلرسیداں سے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی قیادت میں جمعہ کے روز آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار سے ملاقات
MNA Sadaqat Ali Abbassi and Ch Mohsin Farooq family meet with police chief
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)آئی جی پولیس اسلام آباد نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی قیادت میں ملنے والے وفد کے بعد بحریہ میں والی بال کے معروف کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کی پراسرار موت کی تفتیشی ٹیم تبدیل کر دی اور طے کیا کہ ایک نئی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،تفصیلات کے مطابق چوہدری محسن فاروق کے والد اور دیگر نے کلرسیداں سے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی قیادت میں جمعہ کے روز آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار سے ملاقات کی اس موقع پر کیس کی اب تک کی تفتیش کے حوالے سے مختلف مراحل پر گفتگو ہوئی اورصداقت علی عباسی کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد نے ایک نئی اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا جو کیس کے مختلف پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لے گی اور لواحقین سے رابطے میں رہے گی اور جلد تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے گاڑی کے لین دین کے سلسلہ میں ایک مقدمہ میں نامزداشتہاری مجرم محمد یاسین سکنہ کہوٹہ کو گرفتارکر کے مقامی عدالت پیش کر دیا
Kallar Syedan police arrested local accused Mohammad Yasin of Kahuta in a case related to vehicle transactions and presented him to the local court.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کلر سیداں پولیس نے گاڑی کے لین دین کے سلسلہ میں ایک مقدمہ میں نامزداشتہاری مجرم محمد یاسین سکنہ کہوٹہ کو گرفتارکر کے مقامی عدالت پیش کر دیا۔پولیس کے مطابق 2018 میں بشارت نامی شخص کی درخواست پر گاڑیوں کے لین دین کے سلسلہ میں تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدم گرفتاری پر مقامی عدالت کی جانب سے اسے اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا تھا۔ملزم مختلف نوعیت کے 18 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بتایا جاتا ہے۔
انڈے 120 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کے مالک محمد بلاک کیخلاف مقدمہ درج
Police case registered against M Balak for selling eggs at 120 Rps per dozen
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں ناصر ولایت نے انڈے 120 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کے مالک محمد بلاک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔