DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; cattle owners warned as a goat is stolen from village Thathi, Bewal

بیول کے نواحی گاوں تھتھی سےکار میں سوار بکرا چور بکرا لے اڑے۔

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم : بیول کے نواحی گاوں تھتھی سےکار میں سوار بکرا چور بکرا لے اڑے۔ گزشتہ دن تھتھی گاوں سے برلب سڑک ایک بکرا کار سوار لے اڑے۔بتایا جاتا یے کہ ایک سفید مہران کار اسلام آباد نمبر پلیٹ میں سوار دو آدمیوں نے گشتہ دن تین بجے کے قریب خرم نامی جوان کا بکرا جو کہ برلب سڑک بندھا تھا وہاں سے چرا کر اپنی گاڑی میں لے گئے۔مالکان کو اس بات کا بروقت پتہ نہ لگ سکا اور قیمتی بکرا چور لے اڑے۔

بیول ہائی سکول میں میڈی ٹیک لیب کی جانب سے فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Free camp set up by Medi tak lab at high school Bewal

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: بیول ہائی سکول میں میڈی ٹیک لیب کی جانب سے فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول سٹاف اور طلباء کا بلڈ گروپ چیک کیا گیا اور طلباء کو اس کی اہمیت کا بتایا گیاہے۔ گزشتہ دن بیول میں قائم میڈیکل لیبارٹری میڈی ٹیک کی جانب سے میڈیکل ٹیکنیشن مدثر اقبال، ندیم اور ارسلان نے ہائی سکول بیول میں ایک کیمپ میں اساتذہ کرام اور طلباء کے خون کے نمونے لئے اور ان کو خون گروپ سے آگاہ کیا۔آج کل کے دور میں علاج معالجے کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کتنے اہم ہیں اس کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور ایک بہترین لیب کی سہولت سے استفادہ کرنے کے لئے عوام کو آگاہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button