Kallar Syedan; The widow of Late Ishtiaq Ahmed, a health worker who died under the dumper, forgives dumper driver Abid Hussain
ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والے محکمہ صحت بھکڑال کے ملازم متوفی اشتیاق احمد کی بیوہ نے ڈمپر کے ڈرائیور عابد حسین کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کر دیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,اکرام الحق قریشی)بیس یوم قبل کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والے محکمہ صحت بھکڑال کے ملازم متوفی اشتیاق احمد کی بیوہ نے ڈمپر کے ڈرائیور عابد حسین کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک عدد بیان حلفی بھی تھانہ کلر سیداں پولیس جمع کروا دیا ہے جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ چونکہ حادثہ اتفاقیہ تھا جس میں ملزم عابد حسین کی کوئی غلطی نہ تھی۔لہذا ملزم کو گواہان کی موجودگی میں فی سبیل اللہ معاف کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی قانونی کارروائی کی پیروی نہیں کرنا چاہتی۔معزز عدالت اگر ملزم مذکور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اسے کیس سے ڈسچارج کرنے کے احکامات جاری کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہو گا۔
سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے جمعرات کے روز کلر سیداں کا دورہ
CPO Rawalpindi Ahsan Younis visits Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,اکرام الحق قریشی)سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے جمعرات کے روز کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدنامی کا باعث بننے والے پولیس افسران اور ملازمین پولیس فورس کے ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ ہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناننے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تا کہ عوام کا پولیس پراعتمادبحال ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے۔اگر عوام جرائم پیشہ افراد کو پناہ گاہیں فراہم نہ کریں تو ان کیخلاف گھیراؤ خود بخود تنگ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مال و جان کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کے نئے ایس ایچ او انسپکٹر اللہ یار کو تھانے میں وصول ہو نے والی تمام درخواستوں پرفوری مقدمہ درج کرنے اور اس سلسلہ میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے متعلقہ پولیس آفیسر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی ہیں بعدازاں وہ سہوٹ بھی گئے جہاں انہوں نے پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے سابق کونسلر وحید امجد کے لواحقین سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ڈی ایس پی ملک طارق محبوب بھی موجود تھے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے انسپکٹر اللہ یار کو تھانہ کلر سیداں کا نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے جبکہ دو یوم قبل تھانہ کلر سیداں میں تعینات ہونے والے انسپکٹر بشارت عباسی کو دوبارہ صادق آباد کا ایس ایچ او تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔نئے ایس ایچ او نے جمعرات کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
حکمران جماعت سابقہ دور کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کے بجائے اپنی کاکردگی دکھائے
The ruling party should show its efficiency instead of placing its plaques on earlier development plans.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,اکرام الحق قریشی)تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنے والی جماعت نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ھے موجودہ حکومت کے پاس ترقی کا کو ئی بھی روڈمیپ نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر جاسم کنول راہی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انتقامی کاروائیاں کر کے میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے مٹانے کے در پے ھے مگر وہ جان لیں کہ میاں نواز شریف مقبول عوامی لیڈر ہیں.حکمران جماعت سابقہ دور کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کے بجائے اپنی کاکردگی دکھائے۔
جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں کے حافظ محمد ابراہیم کا سعودی عرب میں اعزاز
Hafiz M Ibrahim of Jammia Masjid Sheikhan performs Umrah with Noor M Saddique
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,اکرام الحق قریشی)جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں کے حافظ محمد ابراہیم کا سعودی عرب میں اعزاز،حافظ محمد ابراہیم بابو نور محمد صدیقی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں انہو ں نے مسجد نبویﷺ کے علماء کی جانب سے قرآن مجید کی چند سورہ عمدہ انداز میں قرات کرنے کا حدف دیا گیا جو حافظ محمد ابراہیم نے پورا کیا جس پر مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے تعریفی سند دی گئی۔حافظ محمد ابراہیم دس دسمبر کو پاکستان واپس لوٹیں گے۔
جامعہ مسجد جھمٹ مغلاں میں محفل میلاد کی تقریب آٹھ دسمبر بروز اتوار بعد نماز عشاء منعقد ہو رہی ہے
Millad to be held on 8th Dec at Jammia Masjid Jhamat Mughlan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,اکرام الحق قریشی)مرکزی جامعہ مسجد جھمٹ مغلاں میں محفل میلاد کی تقریب آٹھ دسمبر بروز اتوار بعد نماز عشاء منعقد ہو رہی ہے جس میں علامہ فضل کریم چشتی،مجیب احمد قریشی،جہانزیب سلطانی،قاضی سہیل ندیم قادری،قاری عبید کلیم قریشی اور دیگر شرکت کریں گے۔
نومبر کے مہینے میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1500 سو گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
Around 1500 motorist handed fines during November
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,اکرام الحق قریشی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈنز انسپکٹرز چوہدری محمد قاسم اور قاضی سعید نے اپنے عملے کے ہمراہ نومبر کے مہینے میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1500 سو گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے مجموعی طور پر چھ لاکھ 46 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔انہوں نے اس دوران تین گاڑی مالکان کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمات بھی درج کروائے اور55گاڑیوں کو تھانے میں بند کروا دیا۔انہوں نے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھی کارروائی تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی