DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta;Raja Saeed Ahmed advocate seriously injured in a traffic accident near Kahuta bazaar

کہوٹہ شہر کے قریب ٹریفک حادثہ تحصیل کہوٹہ کے معروف لیگی رہنماء وقانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ شدیدزخمی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کے قریب ٹریفک حادثہ تحصیل کہوٹہ کے معروف لیگی رہنماء وقانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ شدیدزخمی۔ایک ٹانگ کی ٹوٹ گئی۔انتہائی سیریس حالت میں اسلام آباد پمز ریفر کر دیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر میں اہل علاقہ اگھٹے ہو گے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے جنر ل سیکر ٹری،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کہوٹہ کچہری جا رہے تھے کہ آزاد کشمیر کی طرف سے انتہائی تیز رفتاری سے آنے والی بلیک کلر کی ایکس ایل آئی نے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ شدیدزخمی ہو گے جن کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد پمز اسلام آباد میں منتقل کر دیا گیا۔ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ پر یس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر کے سسر اور ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ رومان سعید کے والد محترم ہیں۔

Kahuta; Raja Saeed Ahmed advocate has been seriously injured and had his leg broken in a traffic accident near Kahuta bazaar, Raja Saeed Ahmed vehicle was hit by a oncoming car as he was travelling to Courts in Rawalpindi, Raja Saeed Ahmed was admitted to hospital in Pindi.

راجہ محسن آف مٹور کی طرف سے کھولے گے کاروباری سنٹر “کوہسار اتفاق شنواری فوڈ”کے افتتاح

Inauguration ceremony of Kohsar Ithfaq Shanwari food by Raja Mohsin of Mator

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محسن آف مٹور کی طرف سے کھولے گے کاروباری سنٹر “کوہسار اتفاق شنواری فوڈ”کے افتتاح۔سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔گذشتہ روز مٹور چوک کہوٹہ میں راجہ محسن آف مٹور کی طرف سے کھولے گے کاروباری سنٹر “کوہسار اتفاق شنواری فوڈ”کے افتتاح ہو اجس میں سابق چیئرمین راجہ شوکت، چوہدری نوید، راجہ سفیر، راجہ فیصل، راجہ عابد، راجہ صغیر سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔ اس موقع پر افتتاح میں موجود معززین نے راجہ محسن آف مٹور کو نئے کاروبار کی مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں بر کت کے لیے دعادی۔راجہ محسن آف مٹور نے اپنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

قائد حز ب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا چوہدری محسن فاروق کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences on death of Ch Mohsin of Mator

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قائد حز ب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا چوہدری محسن فاروق کی وفات پر اظہار تعزیت۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے چیئرمین قائد حز ب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص، چوہدری جمیل اکرم نے کبڈی کے معروف کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کی رہائش گاہ جاکر ان کے والدین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ قائد حز ب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے چوہدری محسن فاروق کے والدین سے اظہار ہمددری کرتے ہوئے ان کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دیلایا۔

کہوٹہ شہر کے قریب ڈیر مشتاق بازار میں موجود نجم سپر سٹور میں اشیاء خورد نوش کے ریٹ شہر سے بھی انتہائی کم

Food prices at the Najam Super Store are much lower than the rates of the city

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کے قریب ڈیر مشتاق بازار میں موجود نجم سپر سٹور میں اشیاء خورد نوش کے ریٹ شہر سے بھی انتہائی کم۔شہر سے بھی کم ریٹ پر اشیاء ملنے پر اہل علاقہ کا سٹور کے آنر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی کا شکریہ۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی کی طرف سے کہوٹہ کے قریب ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں ڈالے گے نجم سپر سٹور میں موجود اشیاء خورد نوش جو کہوٹہ شہر سے انتہائی کم ریٹ پر ملتی ہے جس میں چینی 360روپے کی پانچ کلو، انڈے 106روپے درجن ہے مل رہے ہیں عوام علاقہ نے انتہائی مناسب قیمتوں پر معیاری اشیا ء دینے پر سٹور کے آنر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button