Kallar Syedan; Total of eight family cattle stolen from two locations of Dhok Sambal, Pind Bainso and Kanoha
کلرسیداں, ایک رات میں دو مختلف مقامات سے آٹھ مویشی چوری
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. ایک رات میں دو مختلف مقامات سے آٹھ مویشی چوری،محمد مصطفی سکنہ ڈھوک سنبل پنڈ بہنسو نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا میں نے اپنی گزر اوقات کیلئے دو عدد گائے اور ایک بھینس پال رکھی ہیں جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔ادھر یاسر محمود سکنہ کنوہا نے پولیس کو بیان دیا کہ شیڈ سے پانچ عدد بکریاں چوری کر لی گئی ہیں۔دریں اثناء باز حسین سکنہ گف سنگال نے پولیس کو بتایا کہ اس کا موٹر سائیکل مالیتی پچاس ہزار روپے کلر سیداں شہر سے چوری کر لیا گیا ہے۔
Kallar Syedan; Total of eight family cattle were stolen from two locations of Sambal, Pind Bainso and Kanoha. M Mustafa of Dhom Sambal had two cows and a buffaloe stolen while Yasir Mahmood of Kanoha’s five goats were stolen.
فروخت کی جانے والی بھینسوں کی رقم کا تقاضا کرنے پر بھینس کالونی کے مالک نے رات کو سوئے نوجوان کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر ڈالا
Man beaten after asking for money for the 16 buffalo he had sold six months ago
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. فروخت کی جانے والی بھینسوں کی رقم کا تقاضا کرنے پر بھینس کالونی کے مالک نے رات کو سوئے نوجوان کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر ڈالا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلر سیداں میں ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا۔محسن سکنہ گجرات نے کلر سیداں میں میڈیا کو بتایا کہ اس نے چھ ماہ قبل اپنی 19 بھینسیں 26 لاکھ روپے کے عوض مانکیالہ میں بھینس کالونی کے مالک خاور کے ہاتھ فروخت کی تھیں۔گزشتہ روز میں گجرات سے یہاں پہنچا اور پیسوں کی واپسی کا تقاضا کیا۔رات کو سویا ہوا تھا کہ اس نے ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور اس بے دردی سے پیٹا کہ سر،ناک اور منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا۔واقعہ کے فوری بعد ملزم خاور اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گیا۔
موٹر سائیکل چھیننے کی واردات
Motorcycle taken by gang near Sultan Khail
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. موٹر سائیکل چھیننے کی واردات، ریسکیو 15 کے ذریعے اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تا ہم نامعلوم چور اس وقت تک موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔نجیب اللہ سکنہ سلطان خیل نے ریسکیو 15 پر کال کی کہ دو لڑکے جو شلوار قمیض میں ملبوس ہیں موٹر سائیکل بدون نمبر پر آئے،ایک شخص کو روک کر ہنڈا موٹر سائیکل چھین کر میراگاؤں کی جانب سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ تریل کے علاقہ میں ریسکیو 15 پر ڈکیتی کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ادھر مسماۃ کرن فاطمہ نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ کلر سیداں میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کے قریب نامعلوم ملزم نے میری نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل نے گاؤں سہوٹ کا دورہ
SP Investigation visits family of Late Ch Waheed
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل نے گاؤں سہوٹ کا دورہ کیا اور پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چوہدری وحید کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا شدید رنج ہے کہ ان کی کمانڈ میں کام کرنے والے پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو ا پولیس کا کام لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہے انہیں موت کے گھاٹ اتارنا نہیں،اس واقعے سے پنجاب پولیس کی نیک نامی بری طرح سے متاثر ہوئی اور پورا محکمہ ا س پر شرمندہ ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزم اے ایس آئی تقدیس اختر کے بھائی ہیڈ کانسٹیبل کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے گی اور تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔
چوہدری محسن فاروق کی معمر والدہ نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپنے بیٹے کے قتل میں شفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
Chaudhry Mohsin Farooq’s mother urges Prime Minister Imran Khan and Army Chief General Qamar Javed Bajwa to provide transparent investigation and justice in the murder of their son.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. بحریہ میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے والی بال کے معروف کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کی معمر والدہ نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپنے بیٹے کے قتل میں شفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے انہو ں نے اپنے ایک پیغا م میں کہا کہ اللہ کے نام پر مجھے انصاف فراہم کیا جائے میری مدد کی جائے اور میرے بیٹے کے قاتلوں کو سزا دی جائے ملک بھر میں انصاف کی کرسی پر موجود لوگوں،میڈیا سے بھی اپیل ہے کہ وہ مجھے انصاف دلائیں لوگ میری مدد کریں میرے بیٹے کو بلاوجہ مارا گیا آج اگر مجھے انصاف نہ ملا تو کل کسی اور کھلاڑی کو بھی جان سے مار دیا جائے گا میرا بیٹا جس ہاتھ سے سمائش مارتا تھا اس کے اسی ہاتھ کو توڑا گیا اسے بیدردی سے مارا گیا انہوں نے ملک ریاض سے بھی اپیل کی کہ وہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق،رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ جاوید اخلاص اور دیگر نے گاؤں سنبل سموٹ جا کر چوہدری محسن فاروق کے لواحقین سے ملاقات کی اور سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔
مہنگے داموں مرغی فروخت کرنے پر مرغی فروش جاویدسکنہ مرید چوک کیخلاف مقدمہ درج
Police case registered against Javed of Mureed Chauk for selling poultry expansive
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں ناصر ولایت نے دوران پرائس چیکنگ مہنگے داموں مرغی فروخت کرنے پر مرغی فروش جاویدسکنہ مرید چوک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔دریں اثناء دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکاندار محمد حلیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔دہی فروش دہی 120 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہا تھا۔